ترقی کے ثمرات اب گاؤں گاؤں پہنچیں گے، 1800دیہات کو ماڈل ویلج بنائیں گے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کا بجٹ 2025-26 پیش کرنے پر اظہار تشکر

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کا بجٹ 2025-26 میں ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے پر اظہار تشکر کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈویلپمنٹ پروگرام پیش کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ شہر اور دیہات میں ترقی اور سہولیات کا فرق ختم کریں گے۔ ترقی کے ثمرات اب گاؤں گاؤں پہنچیں گے۔ 1800 دیہات کو ماڈل ویلج بنائیں گے۔ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے ساتھ پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ بھی لارہے ہیں۔ ترقی اب امیر اور غریب کا فرق نہیں دیکھے گی، سب کیلئے ترقی برابر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: شہروز کاشف ہمیں آپ پر فخر ہے، جیتے رہو۔۔۔وزیر اعلیٰ مریم نوازکی ریکارڈ بنانے پر مبارکباد

عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہم عام آدمی کی خدمت کے جذبے سے آئے ہیں، اللہ تعالیٰ ہمیں کامیاب کرے۔ صدق دل سے پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے مشن پورا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ کاشتکاروں بھائیوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے 129 ارب سے زائد فنڈز دے رہے ہیں۔ گرین ٹریکٹر سکیم سے ہزاروں نہیں لاکھوں کاشتکاروں مستفید ہوں گے۔ بجٹ 2025-26 میں مزید گرین ٹریکٹرز کے لیے ساڑھے 15 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ 12 ہزار کلو میٹر سے زائد روڈز کی تعمیر و توسیع ایک ریکارڈ ہوگا۔ نواز شریف کینسر ہسپتال اور سرگودھا کان نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسی سال مکمل ہو جائے گا۔ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ پاکستان کا پہلا سنٹر ہوگا جہاں تمام مہلک امراض کا علاج اور ریسرچ بھی ہوگی۔

تعلیمی اور سماجی بہتری کے منصوبے

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ طلباء کو ہونہار سکالر شپ دیں گے اور لیپ ٹاپ بھی ملیں گے۔ پنجاب کے کسی سکول میں بچے زمین نہیں بیٹھیں گے جس کے لیے 40 ارب دے رہے ہیں۔ لیہ اور بھکر جیسے دور دراز اضلاع کو موٹروے تک رسائی دیں گے۔ مظفرگڑھ اور میانوالی کو بھی بہترین مواصلاتی لنک دیں گے۔ مزدور کے بچوں کو بھوکا نہیں سونے دیں گے، راشن کارڈ کے لیے 40 ارب فراہم کیے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...