ایران اسرائیل تنازع، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں ’’پہلی ترجیح‘‘ بتا دی
امریکا کی ٹریول ایڈوائزری
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا نے ایران اور اسرائیل کے تنازع کے حوالے سے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ نے 5 جوڈیشل افسران کے تبادلے کر دیئے
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا بیان
واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹمی بروس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ہماری پہلی ترجیح جنگ سے متاثرہ علاقوں میں امریکیوں کا تحفظ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نئی مالی پالیسی کا اعلان آج کرے گا
سفر کی پابندیاں
ٹمی بروس نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی شہری کسی بھی صورت میں ایران اور عراق کا سفر نہ کریں۔ اس کے علاوہ، مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں کی مدد کے لیے مڈل ایسٹ ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔
ہیلپ لائن نمبر کی فراہمی
میڈیا بریفنگ کے دوران ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا۔








