ڈائمنڈ پینٹس نے 3 ارب روپے کی ماہانہ سیلز کر کے تاریخ رقم کر دی!

ڈائمنڈ پینٹس کا نیا ریکارڈ
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی نمبر 1 پینٹ کمپنی ڈائمنڈ پینٹس نے، مئی 2025 میں 3 ارب روپے کا پینٹ فروخت کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ یہ کسی بھی پاکستانی پینٹ کمپنی کی ایک مہینے میں سب سے زیادہ سیلز ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ ڈائمنڈ پینٹس پر کتنا بھروسہ اور اعتماد کرتے ہیں اور اِسے ہی ترجیح دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امن کی کوششوں میں پاکستان تحریک انصاف سب سے آگے نظر آئے گی، بیرسٹر گوہر
کامیابی کا جشن
کمپنی نے اس شاندار سنگِ میل کو بھرپور انداز میں منایا۔ سی ای او میر شعیب احمد صاحب نے اس کامیابی پر تمام صارفین، بزنس پارٹنرز، اور ٹیم ڈائمنڈ پینٹس کا دل سے شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے کی دی گئی مہلت ختم، واپس آنے والے پاکستانیوں کے اعداد وشمار جاری
ماضی کے ریکارڈز
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ڈائمنڈ پینٹس نے یہ ریکارڈ توڑا ہو۔ اس سے قبل اکتوبر 2024 میں کمپنی نے 2.5 ارب روپے کی ماہانہ سیلز کی، اور اگست 2023 میں ڈائمنڈ پینٹس پہلی پاکستانی پینٹ کمپنی بنی جس نے ایک ماہ میں 2 ارب روپے کی سیلز کا ہدف عبور کیا۔ یہ مسلسل ترقی ڈائمنڈ پینٹس کے ملک گیر ڈیلرز نیٹ ورک اور اعلیٰ معیار کی پراڈکٹس کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے، جو گھروں، دفاتر اور کارخانوں کے لیے موزوں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے پہلگام معاملے پر عالمی برادری سے 6 سوالات
ماحولیاتی ذمہ داری
ڈائمنڈ پینٹس ماحول کے تحفظ کے لیے بھی سرگرم ہے۔ کمپنی اپنے دفاتر اور فیکٹری کے لیے شمسی توانائی استعمال کرتی ہے۔ ڈائمنڈ پینٹس ہر مہینے تقریباً 9 لاکھ 88 ہزار لیٹر گندے پانی کو ایفلوئنٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے صاف کرتی ہے۔ اور اپنے کسٹمرز کے لیے سیسے سے پاک (لیڈ فری) پینٹ تیار کرتی ہے۔ ڈائمنڈ پینٹس مسلسل تحقیق میں سرمایہ کاری کر رہی ہے تاکہ مزید بہتر اور ماحول دوست مصنوعات بنائی جاسکیں۔
آئندہ کی ترقی
پاکستان کی پینٹ انڈسٹری میں بہتری کے خواب کے ساتھ، ڈائمنڈ پینٹس آج پاکستان کا نمبر 1 پینٹ برانڈ بن چکا ہے۔ پاکستان بھر میں پھیلے ہوئے اس کے ڈیلرز نیٹ ورک اور کئی دوسرے ممالک میں اپنے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کمپنی مسلسل بہتری کی راہ پر گامزن ہے، اور معیار و اعتماد کے اپنے وعدے پر قائم ہے۔