ججز ٹرانسفر کیس ؛ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو دلائل دینے سے روک دیا

سپریم کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آئینی بنچ نے ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی سے متعلق کیس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو دلائل دینے سے روک دیا۔ عدالت نے کہا کہ پہلے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب دلائل دیں۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے دلائل
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ججز تقرری کی تاریخ پر ایک سنیارٹی لسٹ ترتیب دی گئی۔ 1970 میں ون یونٹ تحلیل ہوا تو جج کو مختلف ہائیکورٹس میں ٹرانسفر کیا گیا۔ یہاں بھی ججز کی گزشتہ سروس کو ٹرانسفر پر تسلیم کیا گیا۔ 1976 میں سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کو الگ کیا گیا۔