طلبہ گرمیوں کی چھٹیوں میں کیا سیکھیں؟

گرمیوں کی تعطیلات کا بہترین استعمال

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مضمو  ن نگار  وقاص ریاض کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں طالب علموں کیلئے ایک نہایت خوشگوار وقت ہوتی ہیں۔ سکول، کالج یا یونیورسٹی کے معمولات سے وقتی آزادی ملتی ہے اور زندگی میں ایک غیر رسمی، آزاد اور ہلکا پھلکا وقفہ آ جاتا ہے۔ لیکن یہ تعطیلات صرف آرام، تفریح یا سیر و تفریح تک محدود نہ رہیں تو بہتر ہے۔ ضروری ہے کہ انہیں اپنی شخصیت، مہارت اور مستقبل کو سنوارنے کیلئے استعمال کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمان مزاری اور ان کے شوہر کی گرفتاری: کیا سرکاری کام میں مداخلت پر دہشت گردی کا مقدمہ قائم کیا جا سکتا ہے؟

آئی ٹی کی مہارتوں کی ضرورت

نجی ٹی وی دنیانیوزکے مطابق موجودہ دور میں جہاں ٹیکنالوجی ہر شعبہ زندگی میں داخل ہو چکی ہے، وہاں آئی ٹی کے میدان میں مہارت حاصل کرنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت بن چکی ہے۔ آئی ٹی نہ صرف تعلیمی ترقی میں مددگار ہے بلکہ یہ روزگار، فری لانسنگ، آن لائن کاروبار اور ذاتی صلاحیت بڑھانے کیلئے بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ گرمیوں کی چھٹیوں میں طلبہ اگر آئی ٹی کی مختلف مہارتیں سیکھنے کا ارادہ کر لیں تو چند ماہ میں وہ اپنے لئے نئی راہیں کھول سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت چند گھنٹے سے زائد پانی نہیں روک سکتا: سابق واٹر کمشنر

اہم آئی ٹی کورسز مواد

بنیادی کمپیوٹر کورس

یہ سب سے پہلا اور ضروری قدم ہے، خاص طور پر ان طلبہ کیلئے جنہیں کمپیوٹر استعمال کرنے میں دشواری محسوس ہوتی ہے یا جنہیں سکول میں یہ سہولت میسر نہیں۔ بیسک کورس میں مہارتوں میں MS Word، Excel اور PowerPoint، اردو اور انگلش ٹائپنگ، انٹرنیٹ براؤزنگ، ای میل استعمال، اور فائل مینجمنٹ شامل ہیں۔ یہ کورس چھٹی جماعت سے اوپر کے طلبہ کیلئے مفید ہے۔

گرافک ڈیزائننگ

یہ مہارت آج کل کافی مقبول ہے اور کم وقت میں سیکھی جا سکتی ہے۔ طلبہ کو Photoshop، Illustrator اور Canva کے ذریعے ڈیزائن بنانا سیکھنا چاہیے۔

ویب ڈویلپمنٹ

ویب سائٹ بنانا ایک فائدہ مند مہارت ہے۔ طلبہ کو HTML، CSS، JavaScript یا WordPress سے ویب سائٹ بنانا سیکھنے کی ضرورت ہے۔

ڈیجیٹل مارکیٹنگ

یہ شعبہ ان طلبہ کیلئے بہترین ہے جو سوشل میڈیا یا آن لائن بزنس کو سمجھتے ہیں۔ سوشل میڈیا مارکیٹنگ، SEO، اور Google Ads کا علم ضروری ہے۔

ویڈیو ایڈیٹنگ اور یوٹیوبنگ

ویڈیو بنانا پسند کرنے والے طلبہ کو ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھنی چاہیے۔ CapCut، VN، یا Adobe Premiere جیسے سافٹ ویئر کی تربیت مفید رہے گی۔

پروگرامنگ یا کوڈنگ سیکھنا

ماہرین کے مطابق، کوڈنگ مستقبل کا اہم شعبہ ہے۔ Scratch، Python، اور MIT App Inventor جیسی ٹیکنالوجیز سیکھنے کی ضرورت ہے۔

موبائل ایپ ڈیویلپمنٹ

طلبہ کو ایپس بنانے کی مہارت حاصل کرنی چاہیے، جس کے لیے MIT App Inventor یا Thunkable کے ذریعے تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔

اختتام

یہ مہارتیں سیکھنے کیلئے آن لائن پلیٹ فارم موجود ہیں، اور یہ صرف تعلیم یا نوکری کے لئے نہیں بلکہ روزمرہ زندگی، کاروبار اور اظہار کا اہم ذریعہ بن چکی ہیں۔ گرمیوں کی چھٹیاں طلبہ کیلئے ایک خاص موقع ہیں کہ وہ اس انقلابی دنیا میں داخل ہوں۔

وقاص ریاض سرکاری یونیورسٹی کے شعبہ فزکس میں ریسرچر ہیں، جن کے تحقیقی مضامین ملک کے مؤقر جرائد میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...