پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی ایجوکیشن کمیٹی کے زیر اہتمام ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد
تعلیمی سیمینار کا انعقاد
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی ایجوکیشن اینڈ کمیٹی وقتا فوقتا تعلیمی و آگاہی کے سیمینار اور ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کرتی رہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز کو بڑا دھچکا، اہم غیر ملکی کھلاڑی انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہوگیا
سیمینار کی تفصیلات
اسی سلسلے میں پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین کی سرپرستی میں سینٹر کے ڈائریکٹر اور سیکریٹری فراز احمد صدیقی نے ایک معلوماتی سیمینار کا انعقاد کیا- جس کے شرکا کی اکثریت اکاؤنٹنٹ اور کاروباری افراد کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: HAVAL نے اپنا ٹینک لانچ کر دیا پاکستان میں آتے ہی دھڑا دھڑ بکنگ، فیچرز اور قیمت جانیے
نظامت اور آغاز
اس پروگرام کی نظامت سی ایم اے یواےای برانچ کونسل کے سابق چیئرمین قمر ملک نے کی۔ ایونٹ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت آئی سی ایم اے محمد اکرام نے حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ کے ہلکے پھلکے انداز میں دیے گئے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے
ماہرین کی گفتگو
پروگرام میں معروف ٹرینر دھاول پاریکر اور کینیڈا میں مقیم معروف ٹرینر وقار خان نے شرکا کو جدید ٹیکنالوجی بالخصوص AI یا مصنوعی ذہانت کے فروغ میں اس کے درست فوائد اور استعمال کے بارے میں آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل ایران پر کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے، امریکی میڈیا کا دعویٰ
شرکاء کے تاثرات
شرکا کی اکثریت نے اس طرز کے پروگرام کے انعقاد پر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے اختتام پر سینٹر کے ڈائریکٹر اور سیکریٹری فراز احمد صدیقی نے اختتامی کلمات میں شرکا کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اس طرح کی تربیتی نشستوں کے انعقاد کا وعدہ کیا۔
تحائف کی پیشکش
تقریب کے اختتام پر دونوں ماہرین دھاول پاریکر اور وقار خان کو تحائف پیش کیے گئے اور آئی سی ایم اے کے سابق عہدیداران کی جانب سے پاکستان سوشل سینٹر کے ڈائریکٹر فراز احمد صدیقی کو بھی تحفہ پیش کیا گیا۔








