ایکسپریس اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلان

پاکستان ریلوے کا کرایہ میں اضافہ
ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ریلوے نے ایکسپریس اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس اور فریٹ ٹرینوں کے کرایے
نجی ٹی وی سماء کے مطابق پاکستان ریلوے نے ایکسپریس ٹرینوں اور سیلونز کے کرائے میں 3 فیصد اضافہ کردیا ہے، جبکہ فریٹ ٹرینوں کے کرائے میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن اور اطلاق کی تاریخ
محکمہ ریلوے کی جانب سے ٹرینوں کے کرائے میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، کرایوں میں اضافے کا اطلاق 20 جون سے ہوگا۔