چیف ایگزیکٹو لیسکو سے کسان اتحاد کے وفد کی ملاقات
ملاقات کا پس منظر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ سے کسان اتحاد کے وفد نے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: آپریٹر نے ایمرجنسی کی نوعیت کو غلط سمجھا اور اسے میڈیکل ایمرجنسی سمجھ کر کارروائی کی، سانحہ سوات سے متعلق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 شاہ فہد کا انکشاف
کسانوں کے مسائل
تفصیلات کے مطابق کسان اتحاد کے وفد نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد رمضان بٹ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے چیف ایگزیکٹو لیسکو کو کسانوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کی جانب سے کسانوں کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں 12 فروری کو ہونیوالے عام انتخابات میں کتنے امیدوار حصہ لیں گے؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
کسانوں کی اہمیت
چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور کسان پاکستانی معیشت کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، لہٰذا ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ لیسکو چیف نے کسان اتحاد کے وفد سے بجلی چوری کے خلاف جاری آپریشن میں تعاون کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ کسان اپنے بجلی کے بل بروقت ادا کریں تاکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری رہے۔
کسان اتحاد کا شکریہ
کسان اتحاد کے وفد نے مسائل کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر چیف ایگزیکٹو لیسکو کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران ڈائریکٹر کسٹمر سروسز عباس علی اور ڈائریکٹر کمرشل وسیم اقبال بھی موجود تھے۔ ملاقات میں کسان اتحاد کی جانب سے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک یٰسین جھجھ، ڈویژنل صدر لاہور حاجی ملک زمان، ضلعی صدر مہر جہانگیر فیض، ضلعی صدر قصور شہادت بھٹی، سینئر نائب صدر پنجاب سردار یحییٰ کنول، تحصیل صدر مشتاق ڈھکو، ضلعی جنرل سیکرٹری سردار عامر خان جندران اور مرکزی ترجمان کسان اتحاد ملک عمران جھجھ نے شرکت کی۔








