اسرائیل نے ایرانی حکومت کے اندرونی سیکیورٹی ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا، اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ

تہران میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں

ایران کے دارالحکومت تہران کے گرد و نواح میں ایک بار پھر دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جن میں کرَج شہر کے پَیام ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے دھماکے بھی شامل ہیں۔ یہ وہی مقام ہے جو پہلے بھی اسرائیلی فضائی حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔ تہران کے مشرقی حصے سے بھی دھماکوں کی آوازیں آنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، تاہم تاحال ان حملوں کے ممکنہ اہداف کے بارے میں کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ سے کروڑوں کی منشیات دبئی سمگل کرنے والا مسافر گرفتار

سائبر حملے کی تصدیق

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت کے ایک ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے کم از کم دو بینکوں پر سائبر حملے کیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق انٹرنیٹ پر وقتی پابندیاں اس لیے عائد کی گئی ہیں تاکہ سائبر ڈھانچے کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

اسرائیلی فضائیہ کا دعویٰ

دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے "ایرانی حکومت کے انٹرنل سکیورٹی ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا ہے"۔ اس سے قبل اسرائیلی چینل 12 نے اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی فضائیہ تہران کے ارد گرد عسکری اہداف پر بمباری کر رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...