اب تک کی بڑی خبر، ایران کا مذاکراتی وفد عمان پہنچ گیا
ایران اور اسرائیل کی جنگ کا پس منظر
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران اور اسرائیل کی جنگ کے چھ دن بعد ایرانی مذاکراتی وفد سلطنت عمان پہنچ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپین اور پرتگال سمیت چار ممالک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، 19 ویں صدی میں پہنچ گئے۔
ایران کی پروازیں
سوی ایوی ایشن کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ایران گورنمنٹ اور معراج ائیر لائن کے دو طیارے ایران سے اڑ کر جاتے دیکھے گئے۔ سول ایوی ایشن کے مطابق ایران گورنمنٹ پرواز کے طور پر ائیر بس 321 طیارے نے مسقط لینڈ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 7 سال کے بعد سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے کامیاب انتخابات، خالد جمیل شمسی چیئر مین اور غلام عباس جمال صدرمنتخب
امریکی صدر کا بیان
واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کو پانچ روز ہو چکے ہیں اور ابھی کچھ دیر قبل امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج ایران بات کرنا چاہ رہا ہے اور وائٹ ہاؤس آنے کے لیے بھی تیار ہے مگر بات چیت پہلے کیوں نہیں کی؟
ڈونلڈ ٹرمپ کے خدشات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ یہ سب مزید کتنی دیر چلے گا۔








