ایران کو اپنے دفاع کا پورا حق ہے،صدر رجب طیب اردوان کا ترک پارلیمنٹ میں خطاب
اردوان کا بیان
استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ایران کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے، ایران اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اپنے جائز دفاع میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور نجی ہوٹل آتشزدگی، ریسکیو 1122 ٹیموں نے 180 افراد کو بحفاظت نکال لیا، ایک ملازم جاں بحق، تمام آپریشن براہ راست دیکھ رہی ہوں، مریم نواز
ترکی کی پارلیمنٹ میں خطاب
صدر رجب طیب اردوان نے ترک پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیلی حملوں میں سیکڑوں شہری شہید ہوئے، طبی کارکنوں، خبر ایجنسیوں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی حملے اس وقت کیے گئے جب ایرانی جوہری مذاکرات جاری تھے۔ انہوں نے جوہری مذاکرات ختم ہونے یا ان کے نتائج کا انتظار کیے بغیر دہشت گردانہ اقدام کیا۔
جوہری ہتھیاروں کی موجودگی
ترک صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل کے پاس جوہری ہتھیار ہیں اور وہ کسی بین الاقوامی قانون کا پابند نہیں ہے۔








