پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا دورۂ فیصل آباد، 4402 مجالس اور 1528 جلوسوں کیلئے تمام سیکیورٹی انتظامات مکمل
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فیصل آباد دورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور کمشنر آفس میں محرم الحرام سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ وزیر صحت و چیرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کی صدارت کی جس میں صوبائی وزراء ملک صہیب احمد بھرتھ، سید عاشق حسین کرمانی اور بلال اکبر خان بھی شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر اسرائیل لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کرسکتا ہے تو غزہ میں حماس کے ساتھ کیوں نہیں؟
اجلاس میں شرکاء کی تفصیلات
سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل آئی جی پنجاب چوہدری سلطان، ڈی آئی جی سپیشل برانچ خرم شہزاد اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عثمان گوندل نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر فیصل آباد مریم خان اور آر پی او ذیشان اصغر نے محرم الحرام سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا ہے فیصل آباد ڈویژن میں تمام 4402 مجالس اور 1528 جلوس کے انتظامات مکمل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تاریخ میں قائداعظم تو ایک ہی پیدا ہوئے، بانی کا کوئی ثانی نہیں ہوتا: سہیل وڑائچ
محرم الحرام کے انتظامات
اسی طرح 160 شعلہ بیاں ذاکرین و مقررین کی ضلع بندی اور 119 کی زبان بندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ فیصل آباد میں 234 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا۔ محرم الحرام کے دوران پولیس کی مدد کے لیے فیصل آباد ڈویژن میں آرمی کی 12 اور رینجرز کی 10 کمپنیاں بھی سیکیورٹی پر تعینات ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت آئی ٹی آج تک سوشل میڈیا ریگولیٹ نہیں کرسکی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو کیسے کرے گی،سینیٹ قائمہ کمیٹی میں سوال
اجلاس کا مقصد
اجلاس سے خطاب میں چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کے حکم پر صوبہ بھر میں جا کر انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ پنجاب میں انتظامات مثالی ہیں اور تمام انتظامیہ و فورس تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کے اصول کے تحت پُرامن محرم الحرام کی جانب گامزن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سمندر دو مخصوص خطوں میں تیزی سے گرم ہونے لگا، ماہرین موسمیات کے انکشاف نے خطرے کی گھنٹی بجادی
محرم الحرام کی امن کمیٹی کی ملاقات
بعد ازاں کابینہ کمیٹی نے ڈویژنل امن کمیٹی اور علماء و مشائخ سے بھی کمشنر آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے محرم الحرام کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اراکین امن کمیٹی نے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن میں پرامن محرم الحرام کیلئے ہم سب اکٹھے ہیں، انتظامیہ کے ساتھ تمام روٹ کا دورہ کر رہے ہیں اور ایک ایک عبادت گاہ میں گئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں مساجد سے نمازیوں کے موبائل چوری کرنے والا ملزم گرفتار
مرکزی جلوس کا جائزہ
کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے اس کے بعد فیصل آباد میں مرکزی جلوس کے روٹ اور امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر صحت و چیئرمین خواجہ سلمان رفیق کے ہمراہ وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی، سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل آئی جی پنجاب چوہدری سلطان، ڈی آئی جی سپیشل برانچ خرم شہزاد، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عثمان گوندل، آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ احسان جمالی اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم میں کشیدگی برقرار، کل رات سے اب تک جھڑپوں میں 30 افراد جاں بحق
شربت سبیل اور لنگر کا اہتمام
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ وسیع پیمانے پر شربت سبیل اور لنگر کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ اور امن کمیٹیاں معاملہ فہمی کے ساتھ عمدہ انتظامات کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وقت ختم: پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی
مقامی افراد کے تاثرات
سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ تمام مکاتب فکر محرم الحرام پُرامن انداز اور مذہبی عقیدت و احترام سے گزاریں گے۔ صوبائی وزراء نے کہا کہ امن کمیٹی اراکین، منتظمین، لائسنس ہولڈرز اور علماء و مشائخ سے ملاقات کر رہے ہیں جو انتظامات سے مطمئن ہیں۔
مانٹریزنگ کے انتظامات
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ محرم الحرام کی مجالس اور عزاداری جلوسوں کی مانیٹرنگ کے انتظامات مکمل ہیں اور پنجاب بھر کے جلوس و مجالس کو متعلقہ ضلعی کنٹرول روم کے ساتھ ساتھ محکمہ داخلہ پنجاب کے مرکزی کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جائے گا۔








