پیوٹن نے ایران، اسرائیل جنگ رکوانے کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی

روس کے صدر کی ایران اور اسرائیل کے تنازع پر تشویش

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری فضائی جنگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور تنازع کے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام کے سربراہ نے سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کر دیا

کریملن کا بیان

ماسکو ٹائمز کے مطابق کریملن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر پیوٹن نے "فریقین کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے کے لیے ثالثی امداد فراہم کرنے کی روس کی تیاری کی تصدیق کی"۔ دونوں رہنماؤں نے اس تنازع میں مسلسل شدت آنے پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا اور خبردار کیا کہ اس کا پورے خطے پر "انتہائی منفی اثر" پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس: دوران سماعت پی ٹی آئی وکلاکی ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی

فضائی جنگ کی صورت حال

گزشتہ جمعہ کو اسرائیل نے ایران کے فوجی اور جوہری پروگرام پر فضائی حملے شروع کیے تھے، جس کے جواب میں تہران نے راکٹوں اور ڈرونز سے حملے کیے۔ اس فضائی جنگ کے آغاز سے اب تک دونوں ممالک میں درجنوں شہری ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ عالمی سطح پر جنگ بندی کی اپیلوں کے باوجود دونوں ممالک کی جنگی بیان بازی میں مزید شدت آ گئی ہے۔

روس کا کردار

واضح رہے کہ روس کا ایران کے ساتھ قریبی فوجی تعاون ہے، جو یوکرین پر روس کے مکمل حملے کے بعد مزید مضبوط ہوا ہے، تاہم ماسکو اسرائیل کے ساتھ بھی خوشگوار تعلقات قائم رکھنے کا خواہاں ہے۔ پیوٹن نے حالیہ دنوں میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور ایرانی صدر مسعود پژیشکیان سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں انہوں نے خطے میں امن قائم کرنے کے لیے روس کے کردار کی پیشکش کی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...