نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اور ٹک ٹاکر مقدس عباس قتل

گجرات میں ٹک ٹاکر کا افسوسناک قتل
گجرات (آئی این پی) پنجاب کے ضلع گجرات میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک اور ٹک ٹاکر کو قتل کر دیا۔ یہ افسوسناک واقعہ گجرات کے نواحی علاقہ جلالپورجٹاں میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ٹک ٹاکر کو ہلاک کردیا۔
پولیس کی کارروائی
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے تعاقب کرکے مقتول مقدر عباس کو قتل کیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی۔
پچھلا واقعہ
خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں خاتون ٹک ٹاکر ثنایوسف کو ان کے اپنے ہی گھر میں بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا۔