عاصم اظہر سے بریک اپ کے بعد میرب کی حاوی سے تعلق کی افواہیں

کراچی میں میرب علی اور عاصم اظہر کی منگنی ختم

کراچی (آئی این پی)  گلوکار عاصم اظہر اور ماڈل میرب علی کی منگنی ختم ہونے کے بعد اب سوشل میڈیا پر میرب اور گلوکار حاوی کے ممکنہ تعلق کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ مختلف سوشل پلیٹ فارمز خصوصا ریڈ اِٹ پر یہ دعوی بھی سامنے آیا ہے کہ میرب علی اور حاوی کی قربت ہی عاصم اور میرب کی علیحدگی کی اصل وجہ بنی۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ سال شہریوں سے درخواست کریں گے کہ نومبر دسمبر میں شادیاں نہ رکھیں، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا سموگ تدارک کیس میں بیان

حاوی اور میرب کی پہلی ملاقات

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ خود عاصم اظہر ہی نے رواں برس جنوری میں میرب علی کی سالگرہ کے موقع پر حاوی کا کنسرٹ منعقد کیا تھا، جہاں ان دونوں کی پہلی ملاقات ہوئی۔ میرب نے اس دن کی تصاویر اور جذبات کا اظہار انسٹاگرام پر کیا تھا، تاہم اب وہ پوسٹ حذف کر دی گئی ہے۔

منگنی کے خاتمے کی نئی افواہیں

افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ میرب بعد میں بھی حاوی کے کانسرٹ میں شریک ہوئیں، جبکہ عاصم اظہر نے حاوی کو سوشل میڈیا پر ان فالو کر دیا۔ یہ حاوی اور میرب کی بڑھتی ہوئی قربت ہی تھی جو عاصم سے منگنی ختم کرنے کی وجہ بنی۔ جبکہ یہ بھی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ منگنی بھی میرب نے ہی ختم کی ہے۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...