سرکاری بانڈز کے نیلامی سے حکومت کو ایک اعشاریہ دو کھرب روپے کی آمدن

پاکستان کی حکومت کا کامیاب بانڈ نیلامی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومتِ پاکستان نے سرکاری بانڈز کامیابی سے نیلام کرکے ایک اعشاریہ دو کھرب روپے سے زائد رقم حاصل کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
نیلام کیے گئے بانڈز کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے نیلام کیے گئے بانڈز میں 15 سال مدت کا "زیرو کوپن بانڈ" بھی شامل ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کی تاریخ کے پہلے پندرہ سال کے "زیرو کوپن بانڈ" کو سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی اور اس سے 47 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری ہوئی۔
وزیر خزانہ کی رائے
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کے مالیاتی نظام کو مضبوط اور لچکدار بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے، ہم قرض لینے کے نئے اور بہتر طریقے متعارف کروارہے ہیں، اس سے خطرات کم ہوتے ہیں اور سرمایہ کاروں کو مزید آپشنز ملتے ہیں۔