بگ بیش لیگ میں بابراعظم کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی بھی دھوم مچ گئی
شاہین شاہ آفریدی کا بگ بیش لیگ میں اضافہ ہوا مانگ
لاہور (ویب ڈیسک) قومی ٹی20 ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کی بھی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) فرنچائزز کی جانب سے مانگ بڑھنے لگی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی ڈی کو ناجائز اسلحہ کے خاتمے کا ٹاسک سونپ دیا
بی بی ایل ڈرافٹ کی تیاری
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کیلئے انٹرنیشنل پلئیرز کا ڈرافٹ آج (جمعرات) کو ہونا ہے، جس میں شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب، حسن علی، ابرار احمد جیسے اسٹار کرکٹرز نے اپنے ناموں کی رجسٹریشن کروا رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میں تیرے اندر گھس جاؤں گا،، تحریک انصاف کے رہنما شاہد خٹک نے پی ٹی آئی ورکر اور یوٹیوبر حیدر سعید کا کیمرہ توڑ دیا
سڈنی سکسرز کی بھرتی
پلئیرز ڈرافٹ سے قبل ہی سڈنی سکسرز نے بابراعظم کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے سکھ یاتریوں کو گرو ارجن دیوجی کے شہیدی دن کی رسومات کے لیے پاکستان آنے سے روک دیا
شاہین کی مقبولیت میں اضافہ
ادھر بابراعظم کی بگ بیش لیگ میں آمد کے ساتھ ہی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے، کئی معروف فرنچائزز انہیں اسکواڈ کا حصہ بنانے میں دلچسپی دکھا رہی ہیں۔
پاکستانی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن
خیال رہے کہ پاکستان کے 74 کھلاڑیوں نے بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کروائی ہے۔








