اے این ایف: 39 کروڑ 67 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد ، 3 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس کی بڑی کارروائی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 5 مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 3 ملزمان پکڑ لئے۔
کارروائیاں کہاں کی گئیں؟
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ترجمان اے این ایف کے حوالے سے بتایا کہ کارروائیاں اسلام آباد، کراچی، ملتان، لاہور اور ڈی جی خان میں کی گئیں۔
ضبط شدہ منشیات کی مقدار
حکام کا کہنا ہے کہ کارروئیوں کے دوران 362.182 کلو گرام منشیات پکڑی گئی، ضبط کی گئی منشیات میں 204 کلو ہیروئن، 148 کلو مارفین، 3 کلو 180 گرام آئس اور 7.002 کلو ویڈ شامل ہے۔
ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔