قوم کو اکٹھا کرنا ہے تو بانی کو رہائی دی جائے، مشتاق غنی

مشتاق غنی کا اتحاد کی ضرورت پر زور

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے کہا ہے کہ افسوس ہوتا ہے اس وقت ملک میں اتحاد کی ضرورت ہے۔ ایران اسرائیل جنگ ہے اور انڈیا ہمارے دوسری طرف کھڑا ہے۔ ملک کو اتحاد کی طرف لے جانے کے بجائے تفرق پیدا کیا جارہا ہے۔ اگر قوم کو اکٹھا کرنا ہے تو بانی کے کیسز کو سنا جائے۔ بانی کو رہائی دی جائے، لوگوں کی بد دعائیں نہ لیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتیوں نے فائٹر جیٹ انجن ’کاویری‘ کیلئے چندہ مہم شروع کردی

اڈیالہ جیل کے باہر کی صورتحال

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق غنی نے کہا کہ آج بانی سے ملاقات کیلئے میرا نام فہرست میں شامل ہے۔ پہلے بھی کئی مرتبہ ملاقات کے لئے آیا ہوں۔ اڈیالہ روڈ پر پولیس ناکے پر روکا گیا ہے، جہاں میرے ساتھ منہ ماری ہوئی۔ میں نے پولیس سے کہا کہ کیا ہم پاکستانی نہیں ہیں؟ میرے پاس کوئی اسلحہ نہیں، میں تو ملاقات کیلئے آیا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی محتسب کا ایبٹ آباد کا دورہ، غریب عوام تک انصاف ان کی دہلیز پر پہنچا یا جا رہا ہے: اعجاز احمد قریشی

ملکی یکجہتی کی اہمیت

ان کا کہنا تھا کہ افسوس ہوتا ہے کہ اس وقت ملک میں اتحاد کی ضرورت ہے۔ ایران اسرائیل جنگ چل رہی ہے اور انڈیا ہمارے دوسری طرف کھڑا ہے۔ پاکستان کو یکجہتی کی ضرورت ہے، مگر ملک کو اتحاد کی طرف لے جانے کے بجائے تفرق پیدا کیا جارہا ہے۔ بندوق کے زور پر ہمیں اپنے لیڈر سے ملنے سے روکا جا رہا ہے۔ سابق سپیکر نے مزید کہا کہ ہمیں ہر صورت ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔ غزہ کو اسرائیل نے تورا بورا بنایا ہے اور 80 ہزار فلسطینی شہید کئے گئے ہیں۔ مجھے یقین ہے ایران بے سرنڈر نہیں ہوگا۔ پوری ملت اسلامیہ کو ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔

بانی کے کیسز اور سیاسی معلومات کا حصول

مشتاق غنی نے کہا کہ اگر قوم کو اکٹھا کرنا ہے تو بانی کے کیسز کو سنا جائے اور بانی کو رہائی دی جائے، تاکہ لوگوں کی بد دعائیں نہ لیں۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل کے خلاف کے پی اسمبلی نے سخت قرار داد منظور کی ہے۔ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں اور ان تک ساری معلومات نہیں پہنچ پارہیں۔ سیاسی لوگوں کو ملاقات دینگے تو ان کو باہر کے حالات کے بارے میں بتایا جا سکے گا۔ بانی پی ٹی آئی پہلے بھی اسرائیل کے خلاف تھے اور آج بھی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...