پاکستان اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور ایران کو دفاع کا پوراحق حاصل ہے: پاکستان

پاکستان کی اسرائیل کی جارحیت کی مذمت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں واضح کیا کہ ایران کو اپنے دفاع کا حق ہے، 21 مسلم ممالک نے اسرائیلی اقدامات کو بین الاقوامی قوانین اور یو این چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایران پر اسرائیلی جارحیت کو مشترکہ اعلامیہ میں مسترد کیا۔ عالمی برادری کو جارح اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: جیلوں کی انسپکشن ،ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں” خفیہ اطلاع “پر کارروائی ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو سمیت 3افسر معطل
پاکستان کی حمایت اور ایران کے ساتھ تعلقات
ترجمان نے کہا کہ اسحاق ڈار نے ایران، ترکیے، مصر، یو اے ای اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کیے اور اسرائیلی اقدامات کو خطے اور خطے سے باہر خطرناک اثرات کا حامل قرار دیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ایران سے متعلق پاکستان کا مؤقف واضح اور شفاف ہے۔ ہم ایران کی بھرپور اخلاقی حمایت کرتے ہیں اور ایران پر جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے ایران کو پاکستان کا قریبی دوست اور شراکت دار قرار دیتے ہوئے تہران میں رجیم چینج سے متعلق سوال کو افواہوں پر مبنی قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ناران کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا
پاکستانی شہریوں کی مدد اور ایران میں پاکستانی قونصلیت
ترجمان کا کہنا تھا کہ تہران میں سفارتخانہ جب کہ مشہد اور زاہدان میں قونصل خانے پاکستانیوں کے انخلا میں مدد کر رہے ہیں، 3000 پاکستانیوں کو ایران سے واپس لایا جاچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حوثیوں پر حملوں میں امریکہ کے ساتھ برطانیہ بھی شامل ہوگیا، کارروائی میں بڑا نقصان کردیا
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی
ترجمان دفتر خارجہ نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی کو بھی اجاگر کیا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت نے عید الاضحیٰ پر سری نگر جامع مسجد اور عیدگاہ میں نمازِ عید کی ادائیگی کو روکا۔ یہ مسلسل ساتویں مرتبہ ہے کہ سری نگر میں عید الاضحیٰ کی نماز سے روکا گیا۔ عید الاضحیٰ پر مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت کو پابند سلاسل رکھا گیا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی پروٹوکول
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی پروٹوکول کے مطابق بھارتی یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت ہے۔ امید ہے کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر سکھ یاتری پاکستان آئیں گے۔