مودی سرکار کی ’’پراپیگنڈہ فیکٹریاں‘‘ سرگرم، صدر ٹرمپ کو نشانے پر لے لیا

مودی سرکار کی پراپیگنڈہ سرگرمیاں
لاہور (طیبہ بخاری سے) مودی سرکار کی ’’پراپیگنڈہ فیکٹریاں‘‘ سرگرم، امریکہ کے صدر ٹرمپ کو نشانے پر لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کی فضائی حدود مختلف روٹس کیلئے دوبارہ بند، نیا نوٹم جاری
پراپیگنڈہ اور جعلی خبریں
تفصیلات کے مطابق معرکۂ حق کے دوران عالمی منظر نامے پر حالیہ رسوائی اور تذلیل کے باوجود، مودی سرکار کی پراپیگنڈہ اور جعلی خبریں بنانے والی فیکٹریاں ایک بار پھر سرگرم ہو چکی ہیں۔ بھارتی حکومت کے زیر اہتمام پراپیگنڈہ اور جعلی خبریں بنانے والی فیکٹریاں سراسر جھوٹ اور من گھڑت خود ساختہ کہانیاں پھیلانے میں مصروف ہیں۔ سفارتی اور سیاسی سطح پر مسلسل ناکامیوں کے بعد اب بھارت جھوٹے پراپیگنڈے کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ سے منسوب جھوٹ
مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ سمجھ سے باہر ہے کہ بھارت امریکہ کے صدر ٹرمپ سے خطرناک جھوٹ کیوں منسوب کر رہا ہے؟ جبکہ ایک طرف سٹریٹجک پارٹنر کے طور پر خود کو پیش کرتا ہے اور دوسری طرف بدترین خفیہ دشمن۔ ایران، اسرائیل جنگ کی وجہ سے خطہ پہلے ہی غیر مستحکم ہے، جبکہ بھارت امریکی قیادت کو زیر کرنے کا کوئی موقع نہیں گنواتا۔