سینئر ٹی وی اداکارہ عائشہ خان انتقال کر گئیں
عائشہ خان کا انتقال
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیلی ویژن کی سینئر اداکارہ عائشہ خان انتقال کر گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیازی خاندان کی جانب سے بسنت منانے پر وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا رد عمل آ گیا
انتقال کی تفصیلات
’’جنگ‘ کے مطابق مرحومہ کی دوست تہمینہ خالد کے مطابق عائشہ خان کا 5 روز قبل کراچی میں انتقال ہوا ہے۔ انتقال کے وقت اداکارہ عائشہ خان کی عمر 77 برس تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وہ بڑے سلجھے ہوئے، سادہ اور جہاں دیدہ انسان تھے، سفید کرتا لاچہ پہنتے، معمولی تعلیم کے باوجود سیانی گفتگو کرتے، ان کی محفل میں سیکھنے کو بہت کچھ ہوتا
اداکاری کی شاندار تاریخ
عائشہ خان نے کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ’’افشاں، عروسہ، فیملی 93‘‘ اور ’’مہندی‘‘ شامل ہیں۔
خاندانی پس منظر
یاد رہے کہ عائشہ خان اداکارہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں۔








