مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر چینی صدر شی جن پنگ کی پیش کردہ 4 تجاویز کی تفصیلات سامنے آ گئیں

چینی صدر کی تجاویز
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر چینی صدر شی جن پنگ کی پیش کردہ 4 تجاویز کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: مارک کارنی کی غزہ میں جاری نسل کشی کی مخالفت، نیتن یاہو سیخ پا
فوری جنگ بندی کا مطالبہ
چینی وزارت خارجہ کے مطابق صدر شی جن پنگ نے اپنی پیش کردہ تجاویز میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ چینی صدر کی تجاویز میں شہریوں کا ترجیحی طور پر تحفظ یقینی بنانا، مذاکرات اور مکالمے کے آغاز کو آگے بڑھنے کا بنیادی راستہ اور بین الاقوامی برادری کی امن کیلئے کوششوں کو ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم باکو کا دورہ کریں گے
امریکی اور ایرانی حکام کا رابطہ
دوسری جانب "جنگ" کے مطابق برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا اسرائیلی حملے کے بعد سے کئی بار رابطہ ہوا ہے۔ 3 علاقائی سفارتکاروں نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ بحران کے سفارتی حل کے لیے وٹکوف اور عباس عراقچی نے متعدد بار فون پر بات کی۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی حملے بند ہونے تک مذاکرات میں واپس آنے سے انکار کر دیا، عباس عراقچی نے اسرائیل پر جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی شرط پر جوہری معاملے پر لچک دکھانے کا کہا۔
امریکی صدر کا ردعمل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبر کو مسترد کردیا۔ امریکی اور برطانوی اخبارات نے خبر دی تھی کہ ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری دے دی ہے۔