امریکہ میں کوئی لنچ فری نہیں ہوتا اس کی قیمت ہوتی ہے اور عاصم منیر کی ٹرمپ کے ساتھ ملاقات پر ۔۔۔ نجم سیٹھی کا بڑا دعویٰ

نجم سیٹھی کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی نجم سیٹھی نے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکہ میں کوئی لنچ فری نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کچھ لوگ عاصم منیر کے ٹرمپ کے ساتھ لنچ پر خوشیاں منا رہے ہیں۔ امریکہ نے ایوب، ضیاء، اور مشرف کو سپورٹ کیا تھا، اس کی قیمت ہوتی ہے، اور اس لنچ کی بھی قیمت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سیاچن سے لے کر بحیرۂ عرب کے پانیوں تک پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے مکمل تیار ، دشمن کو دندان شکن جواب دیا جائے گا: سیکیورٹی ذرائع
2030 کے منظرنامے
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ 2030 کی باتیں شروع ہو گئیں ہیں کہ اس وقت پاکستان وہاں ہو گا، یہاں ہوگا۔ اس سلسلے میں باتیں ہو رہی ہیں اور اسی قسم کا ایک ماحول بن رہا ہے۔ میری کوشش ہے کہ میں یاد دلا دوں کہ ہنری کسنجر نے کہا تھا کہ امریکہ کے ساتھ دوستی کرنا خطرناک بات ہے لیکن دشمنی کرنا اس سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔
امریکی مفادات
نجم سیٹھی نے کہا کہ ایوب خان جب 1960 میں گئے تھے، وہ فیلڈ مارشل تھے، ان کا کانگریس میں کھڑے ہو کر استقبال کیا گیا تھا۔ انہوں نے کتاب لکھی تھی "فرینڈز ناٹ ماسٹرز"، جس میں بتایا گیا کہ اصل میں امریکہ دوست نہیں ہے، وہ ماسٹر ہے۔ ہمارے صدور بھول جاتے ہیں کہ انہوں نے امریکی صدر سے ذاتی تعلق بنا لیا ہے۔ یہاں کوئی دوستی نہیں ہے، یہ سب امریکہ کے مفادات کے لئے ہوتا ہے۔
مجھے افسوس ہے پاکستان میں کچھ لوگ عاصم منیر کے ٹرمپ کیساتھ لنچ پر خوشیاں منا رہے ہیں
امریکہ نے ایوب، ضیاء اور مشرف کو سپورٹ کیا تھا اور ہم نے بھاری قیمت ادا کی تھی۔ اس لنچ کی بھی قیمت ہو گی، ابھی سے ہی 2030 کی باتیں ہونا شروع ہو گئیں ہیں، یہ لنچ بالکل فری نہیں ہے۔
نجم سیٹھی pic.twitter.com/KNeEJ0pxgN