ایران نے اسرائیلی فوج کیخلاف حملوں کی 14ویں لہر کی ویڈیو جاری کر دی

تہران کا حالیہ بمباری کا واقعہ
تہران (ویب ڈیسک) ایران نے آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت اسرائیل پر بمباری کی جس میں اسرائیلی فوج کے کمانڈ اور انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا۔
بیلسٹک میزائل حملے
ایران نے جمعرات کی صبح ایک دفعہ پھر اسرائیلی شہروں پر بیلسٹک میزائل داغے جس سے 65 اسرائیلیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جب کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا کہ یہ حالیہ جنگ میں ایران کا اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے۔
میزائل ہدف
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں میں اسرائیلی فوجی کمانڈ اور انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر، انٹیلی جنس کیمپ کو نشانہ بنایا ہے جب کہ ساروکا اسپتال کو فوجی مراکز کے واقع قریب ہونے کی وجہ سے جزوی نقصان ہوا۔
اسرائیلی وزیراور دھمکیاں
ایران کے تازہ میزائل حملوں سے ہونے والی تباہی کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی میزائلوں نے سروکا اسپتال اور وسطی اسرائیل میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، اس حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
ویڈیوز اور حملوں کی شدت
اسرائیلی فوج کے خلاف حملوں کی اس چودہویں لہر کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی جس میں پہ پہ درپہ میزائلوں سے ایک مقام کو نشانہ بنتے دکھایا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کا نقصان
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے یونٹ 82 ہنڈریڈ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ایران کی وضاحتیں
ایران نے اسرائیل میں اسپتال کو نشانہ بنانے کا صیہونی دعویٰ جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مشن کا کہنا ہے کہ تہران صیہونیوں کا جھوٹا دعویٰ یکسر مسترد کرتا ہے۔
مشن نے واضح کیا کہ حق دفاع استعمال کرتے ہوئے ایران عالمی قوانین کے پاسداری کے تحت مخصوص اہداف پر حملے کر رہا ہے۔
مشن نے کہا کہ صرف ایسے اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو ایران پر حملوں میں براہ راست ملوث ہیں یا پھر صیہونی جارحیت میں معاونت کر رہے ہیں۔
جنگ کی صورتحال
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے ساتھ ہی دنیا کو خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی تیسرا فریق جنگ میں شامل ہوا تو اس کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی۔ کونسل نے کہا کہ اگر بیرونی کرداروں نے تنازعہ بڑھانے کی کوشش کی تو ایران کا فوجی اور اسٹریٹیجک ردعمل فوری، متناسب اور پہلے سے طے شدہ طریقے کے مطابق ہوگا۔
کونسل نے کہا کہ ایران کا عزم ہے کہ وہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات میں مربوط انداز سے شامل مغربی قوتوں بالخصوص امریکا کے خلاف اپنی خودمختاری کا دفاع کرے گا۔
ایران کی بین الاقوامی حکمت عملی
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کی مدد کے بغیر اسرائیل ایک روز بھی ایران کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران جنگ کو بڑھانا نہیں چاہتا ہے مگر خود فریبی کا شکار امریکا کے صدر ٹرمپ کو یہ علم ہونا چاہیے کہ ایرانی قوم مغربی اقوام جیسی نہیں کہ اس پر غلبہ حاصل کرلیا جائے۔
سابق وزیر خارجہ کا بیان
ایران کے سابق وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران طے کرے گا کہ جنگ کیسے ختم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور کوئی بھی ہو، ایرانی قوم اسے ناک آؤٹ کردے گی۔ جواد ظریف نے کہا کہ ایران نے یہ جنگ شروع نہیں کی مگر یقینا فیصلہ ایران ہی کرے گا کہ اسے ختم کیسے کیا جانا ہے۔