مودی سرکار کی گرتی سفارتی حیثیت، بھارت میں ’’غلط معلومات کی لہر‘‘، بھارتی میڈیا ایران، اسرائیل جنگ پر بھی پاکستان کے خلاف زہریلا پراپیگنڈہ کرنے لگا

بھارت کی گرتی سفارتی حیثیت
لاہور (طیبہ بخاری سے) مودی سرکار کی گرتی سفارتی حیثیت، بھارت میں ’’غلط معلومات کی لہر‘‘، بھارتی میڈیا ایران، اسرائیل جنگ پر بھی پاکستان کے خلاف زہریلا پراپیگنڈہ کرنے لگا۔
یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل کیس، ارمغان کے لیپ ٹاپ سے بین الاقوامی فراڈ گروپ کے شواہد مل گئے
بھارتی میڈیا کا بے بنیاد پروپیگنڈہ
تفصیلات کے مطابق، بھارتی میڈیا خطے میں گرتی سفارتی حیثیت اور پاکستان کا بڑھتا اثرورسوخ ہضم نہیں کر پا رہا، یہی وجہ ہے کہ بے بنیاد پراپیگنڈہ پھیلانے میں مصروف ہے۔ کسی بھی معتبر ثبوت کے بغیر غلط معلومات کی لہر بھارت کی بڑھتی مایوسی کا مظہر ہے، کیونکہ وہ خطے میں گرتی سفارتی حیثیت اور پاکستان کے بڑھتے اثرورسوخ کو برداشت نہیں کر پا رہا۔
جھوٹی خبریں اور پاکستان کے خلاف مہم
اب بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی طرف سے بدنیتی پر مبنی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں کہ اسرائیل اور ایران کی جاری جنگ میں پاکستان سے فوجی اڈے مانگے جا رہے ہیں جبکہ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا اس حوالے سے سراسر غلط اور بے بنیاد خبریں پھیلانا جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ بھی جھوٹا دعویٰ کر رہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود انٹیلی جنس اکٹھا کرنے کے لیے استعمال ہو رہی ہیں۔ یہ سراسر بے بنیاد، مضحکہ خیز اور مضحکہ خیز پروپیگنڈہ ہے جو بھارتی میڈیا اور اس کے پراکسیز پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے کر رہے ہیں۔