آئی ایم ایف نے 5 سال پرانی گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دے دی
آئی ایم ایف نے 5 سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی ایم ایف نے وزارت تجارت کو 5 سال پرانی گاڑی درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے غزہ مہاجرین کے لیے مصر، اردن، لبنان، القدس اور ویسٹ بینک میں 2915 جانور قربان
امپورٹ پالیسی کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں وزارت تجارت حکام نے امپورٹ پالیسی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ستمبر 2025 سے 5 سال پرانی گاڑی درآمد کرنے کی اجازت ہو گی، پانچ سال پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آڈیو لیکس کیس: علی امین گنڈا پور کیخلاف فرد جرم کی کارروائی مؤخر
پرانے گاڑیوں کی درآمد کی پابندیاں ختم
حکام کے مطابق انفرادی یا کمرشل استعمال کیلئے 3 سال پرانی گاڑی منگوانے کی پابندی ختم کر دی گئی، مالی سال 2027 کے بعد 7 سال تک پرانی گاڑی بھی درآمد کرانے کی اجازت ہو گی۔ مالی سال 2027 سے ہر سال اضافی ڈیوٹی میں بتدریج 10 فیصد کمی کی جائے گی۔
مزید ٹیکس کی بتدیلیں
حکام نے یہ بھی بتایا کہ مالی سال 2027 کے بعد درآمدی گاڑیوں پر اضافی ڈیوٹی ختم اور نارمل ڈیوٹی رہے گی۔ بیگج میں لائی جانے والی گاڑی پر اضافی 40 فیصد ڈیوٹی عائد نہیں ہو گی، بیگج میں لانے والی گاڑی کی سہولت حاصل کرنے کیلئے 7 سو دن اوورسیز لِمٹ ہو گی۔








