اسرائیل ایران جنگ میں اہم موڑ، ایران سے طیارے عمان کی طرف روانہ، مذاکرات شروع ہونے کا امکان

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازعہ
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کو ایک ہفتہ گزر چکا ہے اور صورتحال میں کوئی تبدیلی آتی نظر نہیں آرہی۔ ایران نے جوہری مذاکرات سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے، لیکن اب صحافی ماریو نفال نے حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے طیارے عمان کی جانب روانہ ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کو اپنی کمیٹی کے فیصلے قبول نہیں تو ان پر اعتماد کیوں کرتے ہیں؟ عرفان صدیقی
امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی منسوخی
تفصیلات کے مطابق، امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دور عمان میں منعقد ہونا تھا، لیکن اسرائیل کے حملے کے بعد یہ اجلاس منسوخ کر دیا گیا، جو اب تک نہیں ہو سکا۔ امریکہ نے بار بار جنگ میں شامل ہونے کی دھمکیاں دی ہیں، لیکن ماریو نفال کا کہنا ہے کہ ’’مزید ایرانی طیارے عمان کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔ ساہا ایئرلائنز کے دو Boeing 737 اور معراج ایئر کی ایک ایئربس A320 نے ایرانی فضائی حدود سے نکل کر عمان کے دارالحکومت مسقط کی جانب پرواز کی ہے۔‘‘
پروازوں کی پراسرار آمد
یہ پیش رفت بدھ کے روز تین طیاروں کی پراسرار آمد کے بعد سامنے آئی ہے، جن کے بارے میں ابتدا میں تہران نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایک سفارتی وفد کو لے کر آئے ہیں، تاہم بعد میں ایران نے یہ وضاحت واپس لے لی۔ ان پروازوں کی دوبارہ آمد ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی آج جنیوا میں یورپی یونین کے رہنماؤں سے اعلیٰ سطحی مذاکرات کرنے والے ہیں۔