پہلگام واقعہ کا بھارت کے پاس کوئی ثبوت نہیں: سابق سربراہ بھارتی انٹیلیجنس ایجنسی
امرجیت سنگھ کا بیان
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی 'را' کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ نے تصدیق کی ہے کہ پہلگام واقعہ کا بھارت کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میرا مقصد سینیٹر بننا نہیں بلکہ اشرافیہ کا تکبر پاش پاش کرنا تھا: سینیٹ نشست دستبردار ہونے سے انکاری پی ٹی آئی رہنما خرم ذیشان کا پیغام
پاکستان اور بھارت کے تعلقات
نجی ٹی وی جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ڈونلڈ ٹرمپ کا ظہرانہ آپ سب کو مبارک، یہ سلسلہ نہیں رکنا چاہیے، پاکستانی قیادت کو اب نئی دہلی جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: چین اب بدل چکا ہے، 14 سال پہلے جب آیا تو بالکل مختلف تھا: آصف زرداری
پہلگام واقعہ کی تحقیقات
امرجیت سنگھ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ہی تعلقات بہتر بنانے میں پیشرفت کرتا ہے، اسی وجہ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکہ میں ہیں، اور امریکہ کے ساتھ بھارت کے تعلقات بھی ٹھیک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی مستقبل کے بارے میں حیران کن پیشگوئیاں
بھارتی انٹیلی جنس کی حقیقت
ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ کے بھارت کے پاس کوئی ثبوت نہیں، پہلگام میں حملہ کرنے والے جنگل میں غائب ہو گئے، پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کے حل کے لیے بات ہونی چاہیے، بھارت کی پاکستانی میڈیا، معروف شخصیات پر پابندیاں زیادہ دیر نہیں چلیں گی۔
پاکستان کی مہمان نوازی
بھارتی انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مہمان نوازی کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں، وہ واحد چیف ہیں جو ریٹائرمنٹ کے بعد 4 بار پاکستان گئے۔








