ٹرمپ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات اور پاکستان کیلئے تعریفی کلمات سن کر بھارتی صحافی ارنب گوسوامی بوکھلا گئے

ارنب گوسوامی کی بے بنیاد الزامات
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی صحافی ارنب گوسوامی نے بھارت کے پاکستان پر حملے کے دوران بے تحاشہ جھوٹ پھیلایا، لیکن بعدازاں انہیں پوری دنیا کے سامنے شرمندگی اٹھانا پڑی۔ پاکستان نے بھارت کو تگڑا جواب دے کر تاریخ رقم کی۔ اب، ٹرمپ کے پاکستان کیلئے تعریفی کلمات انہیں تیروں کی طرح چھبنے لگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹانک میں بجلی کے تار بچوں پر موت بن کر گرگئے، 4 جاں بحق
ٹرمپ اور عاصم منیر کی ملاقات پر ارنب گوسوامی کا ردعمل
تفصیلات کے مطابق ارنب گوسوامی دراصل ٹرمپ کی عاصم منیر کے ساتھ ملاقات کی خبر ہضم نہیں کر پا رہے ہیں۔ اس کے نتیجے میں انہوں نے نیا پراپیگنڈہ شروع کرتے ہوئے ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ ارنب گوسوامی نے کہا کہ "ایسا لگتاہے جیسے ڈونلڈ ٹرمپ کوئی پاکستانی فوجی ہے، بار بار عاصم منیر اور پاکستان کو 'I love you' کہتا ہے، تحقیقات ہونی چاہیے کہ کیا ٹرمپ کے خاندان نے کرپٹ ڈیل سے فائدہ اٹھایا"۔
سوشل میڈیا پر ارنب گوسوامی کی ٹویٹ
“???? Everyday Trump is saying I love you Pakistan, I love you Pakistan he is a member of Pakistan armed forces. US should investigate, Pakistan has given him lots of bitcoins” Says Modi’s LONDA and number 1 fenku of Indian godi media, Shri Arnab Goswami ji pic.twitter.com/K0U9Ssm34h
— The Blank Page Official (@PageBlank) June 20, 2025