امریکہ سے کسی خیر کی توقع کرنا خود فریبی ہے: حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی کی امریکی پالیسیوں پر تنقید
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ سے کسی خیر کی توقع کرنا خود فریبی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد جے 10سی بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز میں کتنا اضافہ ہوا؟ شاندار خبر
تجزیہ اور تبصرہ
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکہ عالم اسلام کا مشترکہ دشمن ہے۔ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام امریکی سرپرستی میں ہورہا ہے۔ عراق اور افغانستان میں مسلمانوں کا قتل عام کرنے کے بعد امریکہ وہی کھیل ایران میں کھیلنا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کا نئے وزیراعظم کیلئے پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے سے انکار، اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
عالم اسلام کی مشترکہ حکمت عملی
انہوں نے کہا کہ مشترکہ دشمنوں کے خلاف عالم اسلام کو بھی مشترکہ حکمت عملی بنانا ہوگی۔ غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف امریکہ نے قرار داد ویٹو کردی۔
حکومت سے درخواست
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اسلامی دنیا کا سربراہی اجلاس فوری اسلام آباد میں بلائے، پاکستان کے عوام ایران کے ساتھ ہیں۔








