پنجاب کابینہ کمیٹی کا راولپنڈی کا دورہ، امن کمیٹی اور علماء ومشائخ سے ملاقات
محرم الحرام کی سیکیورٹی کے انتظامات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر صحت و چیئرمین خواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے راولپنڈی کا دورہ کیا اور کمشنر آفس میں محرم الحرام سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ، ارکان قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب اور ملک ابرار بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی تنہائی دن بدن مزید بدتر ہوتی جا رہی ہے، اگر انہیں منتقل کر دیا گیا ہے تو خاندان کو آگاہ کیوں نہیں کیا گیا؟ زلفی بخاری
اجلاس کی تفصیلات
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ راؤ عبد الکریم اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب شہزادہ سلطان بھی ہمراہ تھے۔ اجلاس میں کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک اور آر پی او بابر سرفراز الپا نے انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ راولپنڈی ڈویژن میں تمام 4374 مجالس اور 1003 جلوسوں کے انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت 41 سال میں پہلی مرتبہ ایشیاء کپ کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے
محرم الحرام کیلئے حفاظتی اقدامات
تفصیلات کے مطابق 169 شعلہ بیاں ذاکرین و مقررین کی ضلع بندی اور 89 کی زباں بندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ راولپنڈی میں 184 افراد کو فورتھ شیڈول میں رکھا گیا ہے۔ عاشورہ کے موقع پر پولیس کی امداد کیلئے آرمی کی 5 اور رینجرز کی 6 کمپنیاں تعینات ہونگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے زائرین کے لئے سبیل لگانے کی بھی تمام تر تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا ڈاکٹر وردہ کے قتل کا نوٹس، آئی جی خیبر پختونخوا سے رپورٹ طلب
انتظامات کی ہدایت
خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر انتظامیہ کو ہدایت کی کہ محرم الحرام ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے اور پنجاب بھر میں جلوس اور مجالس میں وقت کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔ پنجاب بھر میں بہترین سکیورٹی انتظامات یقینی بنا رہے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 7 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق
محکمہ داخلہ کے احکامات
صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ محفوظ محرم الحرام کیلئے محکمہ داخلہ کے جاری کردہ ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد لازمی ہے۔ مرکزی جلوس کے روٹس کو ڈرون کیمروں کے ذریعے بھی مانیٹر کیا جائے گا۔ کنٹرول رومز کو چوبیس گھنٹے فعال اور وہاں پر سو فیصد حاضری کو یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بھی مونکی پاکس کا خطرہ، جنرل ہسپتال میں پہلا مریض رپورٹ ہوگیا
سوشل میڈیا کی نگرانی
سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز مواد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ پنجاب بھر میں جلوسوں اور مجالس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ بعد ازاں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے ڈویژنل امن کمیٹی اور علماء و مشائخ سے سیف سٹی راولپنڈی میں ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: جب بھی کسی مشکل میں فیصلہ کرنا ہوتا تو نماز میں اللہ سے رہنمائی کی التجا کرتا، مجھے کوئی نہ کوئی اشارہ ضرور مل جاتا، یہ اللہ کی مجھ جیسے خاص عنایت تھی
علماء کی مشاورت
کابینہ کمیٹی اور علماء و مشائخ نے سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔ ڈویژنل امن کمیٹی اور علماء و مشائخ نے محرم الحرام کے بہترین انتظامات پر اظہارِ اطمینان کیا۔ ارکان امن کمیٹی نے کہا کہ ہم سب فیلڈ میں جا کر تمام مکاتب فکر کے نمائندگان سے ملاقات کر رہے ہیں۔ علماء و مشائخ نے کہا کہ کوئی دشمن ہمارے آپسی اتفاق و اتحاد کو ٹھیس نہیں پہنچا سکتا۔
مشترکہ کوششیں
امن کمیٹی اراکین، منتظمین، لائسنس ہولڈرز اور علماء و مشائخ سے ملاقات کر رہے ہیں تاکہ سب کو آن بورڈ لے کر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔ علماء اور ڈویژنل انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں سے محرم الحرام کو بھرپور عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔








