فرانسیسی صدر نے یورپ سے مذاکرات میں ایران پر شرائط عائد کرنے کا اشارہ دیدیا

میکرون کا ایران پر شرائط عائد کرنے کا اشارہ
پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے مذاکرات کی صورت میں ایران پر شرائط عائد کرنے کا اشارہ دیدیا۔
یورینیئم افزودگی اور میزائل پروگرام
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایک بیان میں میکرون نے کہا کہ یورپ ایران مذاکرات کے بعد یورینیئم افزودگی اور میزائل پروگرام روکنے کی شرائط عائد ہوگی۔ معاہدے کی صورت میں ایران یورینیئم افزودہ نہیں کرسکے گا، ایران کو اپنا میزائل پروگرام محدود کرنا ہوگا۔
مزاحمتی گروپوں کی مدد روکنے کی شرط
فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ حزب اللہ، حماس اور حوثیوں سمیت مزاحمتی گروپس کی مدد روکنے کی شرط بھی شامل ہے۔