فضائی حدود کی بندش کے باوجود ایران کے مزید 3 طیارے مسقط پہنچ گئے

ایران کی فضائی حدود کی بندش کا آٹھواں دن
مسقط (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی فضائی حدود کی بندش کے آٹھویں روز، ایران کے مزید 3 مسافر طیارے مشہد اور دیگر ایئرپورٹس سے روانہ ہوکر عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: کمپنی کا ویڈیو کالنگ کے لیے استعمال ہونے والا معروف سافٹ ویئر آج سے بند کرنے کا اعلان
پروازوں کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ایوی ایشن ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایران کی ساہا ایئر کے 2 بوئنگ 737 طیارے پرواز جے جے 32 اور جے جے 33 کے طور پر مشہد ایئرپورٹ سے جمعہ کی صبح 7 بجے روانہ ہو کر مسقط ایئرپورٹ پر پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے رائفل کے ساتھ جمعے کا خطبہ دیا
میراج ایئر لائن کی پرواز
اسی طرح ایران کی میراج ایئر لائن کا ایک ایئر بس اے 320 طیارہ پرواز جے جے 31 کے طور پر نامعلوم ایئرپورٹ سے پرواز کرکے اچانک 37 ہزار فٹ کی بلندی سے راڈار پر نمودار ہوا اور دیگر 2 طیاروں کے ساتھ مسقط پہنچا۔
سابقہ پروازیں
بدھ کی شام بھی معراج ایئر اور ایران گورنمنٹ کے 3 طیارے اسی طرح پرواز کرتے ہوئے مسقط ایئرپورٹ پہنچے تھے جو تاحال مسقط ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔