پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دی: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کا موسیقی کے عالمی دن پر پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ خوشی ہو یا غم، جدائی ہو یا وصال، موسیقی ہر کیفیت کو بیان کرنے پر قادر ہے، پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دی۔
پاکستانی فنکاروں کا کردار
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مریم نواز شریف نے موسیقی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دی۔
نوجوان فنکاروں کی تربیت اور معاونت
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ وزارتِ اطلاعات و ثقافت، الحمرا آرٹس کونسل کے تحت نوجوان فنکاروں کی تربیت اور معاونت کی جا رہی ہے، فن اور موسیقی کے لئے آرٹسٹ فنڈ کے ذریعے نادار فنکاروں کی مالی معاونت جاری ہے۔
موسیقی کا امن کا پیغام
انہوں نے کہا کہ موسیقی امن کا سفیر بن کر محبت اور امن کے پیغام کو سرحدوں کے پار پہنچا رہی ہے۔