حکومت پنجاب نے زرعی آمدن پر ٹیکس میں اضافہ کردیا
حکومت پنجاب کا نیا ٹیکس نظام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پنجاب نے زرعی آمدن پر ٹیکس میں اضافہ کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ہاتھ خوشی کے ساتھ نہیں ملایا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان کا بیان
زرعی آمدن پر ٹیکس کا ہدف
نئے مالی سال میں زرعی آمدن پر ٹیکس کا ہدف ساڑھے 10 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، جو گزشتہ سال سے 200 فیصد زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا 8100 روپے فی تولہ سستا
کمرشل فارمز پر کارپوریٹ ٹیکس
بجٹ دستاویزات کے مطابق پنجاب میں تجارتی بنیادوں پر چلنے والے کمرشل فارمز پر کارپوریٹ ٹیکس کے اصول لاگو ہوں گے، جس کے تحت زیادہ آمدن والے افراد پر سپر ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
جرمانوں میں اضافہ
دستاویزات کےمطابق ریٹرن فائل نہ کرنے، ٹیکس بروقت ادا نہ کرنے پر جرمانے اور ڈیفالٹ سرچارج میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ اقدام زرعی آمدنی ٹیکس (ترمیمی) ایکٹ 2024 کے تحت اٹھایا گیا ہے۔








