ایسے کوشواہد موجود نہیں کہ پاکستان ایئر فورس کو کوئی بڑا نقصان ہوا، معروف امریکی ماہر امور سیکیورٹی پروفیسر کرسٹین فیئر
مودی سرکار کی جھوٹی کامیابیاں
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) مودی سرکار کی جھوٹی کامیابیوں کا بھانڈا عالمی میڈیا میں پھوٹنے لگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی چین اور امریکا کے درمیان تعمیری کردار ادا کرنے کی پیشکش
کرسٹین فیئر کا بیان
معروف امریکی ماہرِ سیکیورٹی پروفیسر کرسٹین فیئر نے بھارتی میڈیا اور مودی سرکار کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی شہزادہ بندر بن عبداللہ آل عبدالرحمن آل سعود انتقال کرگئے
بھارتی دعوؤں کی حقیقت
پروفیسر کرسٹین فیئر نے کہا کہ بھارتی دعوے، جن میں پاکستان ایئر فورس کو 20 فیصد نقصان پہنچانے کی بات کی گئی تھی، سراسر من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ "اس بات کے واضح شواہد موجود ہیں کہ بھارت نے پاکستان کے مقابلے میں پانچ جنگی طیارے کھوئے، جبکہ پاکستان کو کسی بڑے نقصان پہنچنے کا کوئی ثبوت نہیں۔"
سیٹلائٹ امیجز کا فریب
پروفیسر فیئر نے بھارتی میڈیا کی جانب سے چلائے جانے والے سیٹلائٹ امیجز کو بھی مودی حکومت کا ایک اور فریب قرار دیا اور کہا کہ یہ جھوٹ پر مبنی بیانیہ عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔








