بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، علی بخاری، شعیب شاہین بری

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے مقدمے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ پر درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے سنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کی اکثریت نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کی حمایت کر دی
رہنماؤں کی بریت
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، علی بخاری، شعیب شاہین اور دیگر کو کراچی کمپنی مقدمے سے بری کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر، ملک رفیق اور عامر مغل کی بریت درخواستیں بھی منظور کر لی گئیں۔ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف 26 اپریل 2024 کو احتجاج کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Punjab Government Orders Arrest of PTI’s 1590 Workers
احتجاج کی تفصیلات
احتجاج شعیب شاہین کے دفتر سے کراچی کمپنی تک کیا گیا تھا۔ قبل ازیں عدالت نے مقدمہ نمبر498 میں بھی بریت درخواستیں منظور کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔
سماعت کی کارروائی
قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے تھانہ کراچی کمپنی میں درج دو مقدمات کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، عمر ایوب، علی بخاری، شعیب شاہین اور عامر ڈوگر عدالت میں پیش ہوئے۔ وکلاء صفائی نے تمام رہنماؤں کی جانب سے بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کر لئے، جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو بعدازاں سنا دیا گیا۔