اسرائیل کو بارہا کہہ چکے کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حصول کے شواہد نہیں، روسی صدر
روسی صدر کا ایران کے ایٹمی ہتھیاروں کے حوالے سے بیان
ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کاکہناہے کہ روس اسرائیل کو بارہا مطلع کرچکا ہے کہ ایران کے مبینہ طور پر ایٹمی ہتھیار حاصل کرنےکے ارادوں کے کوئی شواہد موجود نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی سفارتی تنہائی، برکس ممالک کا بھی اتحاد سے نکالنے پر غور
ایران کو جوہری توانائی کا حق
روسی صدر نے اسکائی نیوز عربیہ کے ساتھ گفتگو میں جوہری توانائی کو پُر امن مقاصد کےلیے استعمال کرنے کو ایران کا حق قرار دیا، ساتھ ہی واضح کردیا کہ روس اس شعبے میں ایران کو درکار تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام پر جاری مذاکراتی عمل سے متعلق کہا کہ کچھ ایسی تفصیلات ہیں جن پر اتفاق ممکن ہے یا ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق
مذاکرات میں لچک پر زور
روسی صدر نے ایران اور اسرائیل کو مذاکرات میں لچک دکھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے راستے اور طریقے موجود ہیں۔ پیوٹن نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایران نے بارہا اس بات کا اظہار کیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کو بھی ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جو یہ ظاہر کریں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود ہیں یا وہ انہیں حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محبت میں ہار کر جیتنے کا تجربہ تو آپ کا ہو سکتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل کا وکیل سنی اتحاد کونسل کو مسکراتے ہوئے جواب
علاقائی خدشات اور مشترکہ سلامتی
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے علاقائی خدشات دور کرنے اور مشترکہ سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور دیا۔
امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی تصدیق
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی نیشنل انٹیلی جنس اور آئی اے ای اے نے بھی ایران کی جانب سے ایٹمی ہتھیار بنانے کی تردید کی تھی۔








