ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
برج حمل: سیارہ مریخ (21 مارچ سے 20 اپریل)
حالات میں واضع تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ آپ کیلئے برسوں کے بعد کئی سنہری مواقع بننا شروع ہو گئے ہیں۔ آپ جس بھی کام میں سخت رکاوٹیں محسوس کر رہے تھے وہ اب تیزی سے ختم ہوں گی اور جس بھی طرف سے امید لگا کر رکھی تھی وہ انشاءاللہ پوری ہونے کے بہت امکانات روشن ہیں۔ جو لوگ روزگار کیلئے سفر کرنا چاہتے ہیں وہ اب اپنی تیاری شروع کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں چوری کے شبے میں ایک شخص نے اپنی دسویں بیوی کو قتل کردیا
برج ثور: سیارہ زہرہ (21 اپریل سے 20 مئی)
وراثتی امور میں جو رکاوٹیں برسوں سے تنگ کر رہی تھیں وہ اب تیزی سے ختم ہو رہی ہیں۔ اب انشاءاللہ جلد آپ کو اپنا حق ملے گا اور بھی اتنا زیادہ ملے گا کہ راتوں رات امیر بن سکتے ہیں اور جن لوگوں کا ایسا کوئی ذریعہ نہیں ہے وہ بہت بڑا غیر متوقع فائدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے، بہرحال دونوں صورتوں میں آپ انشاءاللہ فائدے حاصل کرنے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میکسیکو نیوی کا طیارہ امریکی ساحل پر گرکر تباہ، 5 افراد ہلاک
برج جوزہ: سیارہ عطارد (21 مئی سے 20 جون)
ایک اہم ذمہ داری کا بوجھ برداشت کرنا پڑسکتا ہے جس کی وجہ سے وقتی طور پر ذہنی ٹینشن تو ہو گی مگر بعد میں بہت کچھ خودبخود ٹھیک ہو جائے گا۔ جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کے حصول کے حوالے سے پریشان چلے آ رہے تھے ان کیلئے اب کوئی بہترین سلسلہ بن جانے والا ہے اور آپ کو کسی جانب سے بڑا مالی فائدہ حاصل ہونے کی بڑی امید موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ ون نے مسلسل آپریشنل رہنے کا ریکارڈ بنادیا
برج سرطان: سیارہ چاند (21 جون سے 20 جولائی)
اب حالات پہلے جیسے نہیں رہے، بہت کچھ بدل رہا ہے۔ آپ کو اب ان حالات میں گزارا کرنا ہے اور ان سے سمجھوتہ بھی کرنا ہے۔ لیکن اتنی امید ضرور ہے کہ اب آپ کیلئے انشاءاللہ اچھا ہی ہونے والا ہے۔ جو لوگ برسوں سے کسی بڑے فائدے، بڑی تبدیلی کے انتظار میں تھے وہ اب انشاءاللہ اس اچھے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، بلاک رقم کی واپسی بھی ممکن ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: سوئی ناردرن کے اپنے ہی ملازمین کا 41 کروڑ روپے سے زائد کے گیس پائپ کی چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف
برج اسد: سیارہ شمس (21 جولائی سے 21 اگست)
ایک اہم مسئلے سے بہت عرصے بعد نجات ملنے والی ہے۔ آپ جس کام میں اللہ کا نام لے کر ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا اور کوئی ایسا سلسلہ بھی سامنے آئے گا جو آپ کیلئے آنے والے دنوں کے حوالے سے بڑا ہی شاندار ہو گا۔ جو لوگ کسی معاملے میں بُری طرح پھنسے ہوئے تھے وہ اب اس سے مکھن میں سے بال کی طرح نکل جانے والے ہیں۔ اب تیزی سے دن آپ کے حق میں بدلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں ایف آئی اے کا پولیس کو بھیجا گیا جواب سامنے آگیا
برج سنبلہ: سیارہ عطارد (22 اگست سے 22 ستمبر)
اللہ نے چاہا تو اب اچھے دنوں کا آغاز ہو گا۔ آپ جس کی خواہش کر رہے تھے، وہ پوری ہو گی اور جو مانگ رہے تھے وہ بھی مل جائے گا۔ جن افراد نے آپ کا راستہ روکا ہوا تھا وہ اب تیزی سے بھاگتے ہوئے دکھائی دیں گے اور جو لوگ کسی ایسے کام کے غرض سے سفر کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا روزگار اچھا ہو تو وہ تیاری شروع کرلیں، اللہ بہتر کرے گا۔ فکر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا اصل چہرہ، آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار: عرفان صدیقی
برج میزان: سیارہ زہرہ (23 ستمبر سے 22 اکتوبر)
صحت پر توجہ دیں، ان دنوں آنکھوں کے امراض اور معدے پٹھوں کے امراض کا خانہ کھلا ہوا ہے۔ آپ بلاوجہ کسی مشکل میں آ رہے ہیں۔ اپنا صدقہ دیں اور اپنے دل کی بات کسی سے نہ کریں۔ آپ حسد کا شکار ہو رہے ہیں۔ ویسے بھی برسوں آپ نے کسی بندش میں گزارے ہیں، اب اس کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دینا۔ آپ یا حیی ُ یا قیوم 500 بار اور اللہ ُ اکبر 1000 مرتبہ روزانہ پڑھا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی نجومی کی فائنل میں پاکستان کی فتح کی پیشگوئی
برج عقرب: سیارہ مریخ (23 اکتوبر سے 22 نومبر)
ایک بار پھر آپ کیلئے وہ راستہ کھل رہا ہے جو ماضی میں کھلا تھا اور آپ نے اس کا بہت کم فائدہ اٹھایا تھا۔ اس وقت حالات آپ کے حق میں ہیں، آپ نے حکمت ِعملی سے کام لیا تو آنے والے دن آپ کیلئے بحکم اللہ بڑے شاندار ہوں گے۔ دل لگی اور جسمانی کشش جیسے معاملے سے دور رہیں۔ آپ بار بار اس طرف جا رہے ہوں گے۔ گناہ ہو گیا تو پھر معافی ملنا مشکل نہ ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا دریائے راوی کا دورہ، سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا
برج قوس: سیارہ مشتری (23 نومبر سے 20 دسمبر)
آپ کو جس طرف سے محبت کا جواب آنے کی امید ہے وہ پوری ہو سکتی ہے مگر آپ نے جائز راستہ اختیار کرنا ہے، وہی بہترین ہوگا اس میں نیت کا عمل دخل سب سے زیادہ ہے۔ اگر آپ کی نیت صاف رہی تو وہ ہر چیز آپ کو ملے گی جس کی تمنا کی جا رہی تھی۔ اس وقت روزگار کا بھی انشاءاللہ بڑا اچھا سلسلہ بن جانے کی امید ہے۔ پیشکش آنے والی لگتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور، ماں، بیٹے اور بہو کے لرزہ خیز قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار
برج جدی: سیارہ زحل (21 دسمبر سے 19 جنوری)
جو لوگ کافی دنوں سے گھریلو ماحول کو لیکر سخت پریشان چلے آرہے تھے، ان کیلئے انشاءاللہ اس ذہنی کیفیت سے نکلنے کے اہم اسباب بن سکتے ہیں اور خانگی امور کا مسئلہ حل ہونے کے علاوہ شادی وغیرہ کے انتظار میں بیٹھے لوگوں کی خواہش بھی اب پوری ہونے کا وقت آ گیا ہے۔ جو وراثتی امور میں اپنے حق سے محروم تھے، اب ان کو بھی جلد اپنا حق مل جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو کا آپریشن، 24گھنٹوں کے دوران کتنے سوافراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
برج دلو: سیارہ زحل (20 جنوری سے 18 فروری)
آپ برسوں کے بعد مشکلات سے نکلنا شروع ہوئے ہیں، سمجھ لیں کہ تقریباً 12 سال کے بعد بندش سے نکلنے والے ہیں۔ یہ عرصہ تکلیفوں، مشکلات، پریشانیوں، بیماریوں سے بھرپور تھا۔ انشاءاللہ اب سب کچھ تیزی سے ٹھیک ہونا شروع ہو جائے گا اور آپ کو بہتری کے ساتھ ساتھ انعام سے بھی انشاءاللہ نوازا جائے گا۔ آپ کیلئے ایک دو روز میں ہی اچھی خبر آجائے گی۔
برج حوت: سیارہ مشتری (19 فروری سے 20 مارچ)
بیماری کا صدقہ دیں، اپنے دل و دماغ کو قابو میں رکھیں جس میں ہر وقت فتور رہتا ہے، موبائل کو ضرورت کے تحت استعمال کریں کیونکہ آپ اپنے ذہن کو خراب کر رہے ہیں۔ اس کے لئے درود شریف کا ورد کیا کریں اور باوضو رہنے کی کوشش کریں۔ جو لوگ کسی بھی شخص سے جھگڑنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں وہ اب کوشش کریں کہ معاملات خراب نہ ہوں، ورنہ نقصان آپ کا زیادہ ہو گا۔ صدقہ بھی دیں۔








