ایران پر امریکی حملے کشیدگی میں خطرناک اضافہ ہیں: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کا ایران پر امریکی حملے پر بیان
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ نے ایران پر امریکی حملے کو کشیدگی میں خطرناک اضافہ قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں اوباش نوجوانوں کا گرین بس پر پتھراؤ، شیشے ٹوٹ گئے
سیکرٹری جنرل کا خدشہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ اس بات کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے کہ تنازع تیزی سے قابو سے باہر ہوسکتا ہے، اس سے عام شہریوں، خطے اور دنیا پر تباہ کن اثرات پڑسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دو تین بھینسوں کو چارہ ڈالنا، نہلانا، حقّہ تازہ کرنا، چلم میں اچھی طرح تمباکو جما کر اُوپر گڑ کی تہہ رکھنا، کبھی کبھی گھما کر خود بھی کش لگا لینا معمول کی بات سمجھی جاتی ہے
سفارتکاری کی اہمیت
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ اس خطرناک گھڑی میں افراتفری کی لہر سے بچنا ضروری ہے، تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، آگے بڑھنے کا راستہ سفارت کاری ہے، واحد امید امن ہے۔
امریکی حملے کی تفصیلات
واضح رہے کہ امریکہ نے اسرائیل کی حمایت میں جنگل میں شامل ہو کر ایران کی تین جوہری تنصیبات پر حملہ کر دیا ہے جبکہ ایرانی توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ جوہری تنصیبات پر حملہ کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے.








