طلحہ انجم پرکانسرٹ کے دوران بوتل پھینکنے پر ہانیہ عامر برس پڑیں
هانیہ عامر کا طلحہ انجم کی مدد
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر طلحہ انجم پر کانسرٹ کے دوران بوتلے پھینکنے کے واقعے پر برس پڑیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: 25 جون سے 29 جون تک بارشوں کے دوران 21 افراد جاں بحق
کانسرٹ کا واقعہ
نجی ٹی وی جیونیوزکے مطابق ریپ گلوکار طلحہ انجم نے حال ہی میں ایک کانسرٹ کیا جہاں دوران پرفارمنس ایک مداح کی جانب سے گلوکار پر پانی کی بوتل پھینکی گئی۔ اس واقعے کے بعد طلحہ انجم نے ہجوم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سکیورٹی گارڈ کو مداح کو سٹیج پر بلانے کا کہا اور پھر اسے کانسرٹ سے باہر نکال دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں بیٹھے “میر جعفر” بانی کی جڑیں کاٹ رہے ہیں، شہریارآفریدی
ہانیہ عامر کا ردعمل
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی وائرل ہوئی جس پر اداکارہ ہانیہ عامر بھی ردعمل دیے بغیر رہ نہ سکیں۔ انہوں نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پرفارمنس کے دوران آرٹسٹ پر چیزیں پھینکنا نہ صرف بےعزتی کی بات ہے بلکہ یہ غیر انسانی فعل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کو سکھ کا سانس لینے دو، واپس جا کر کے پی کے لوگوں کی داد رسی بھی کر لو: عظمیٰ بخاری
آرٹسٹ کی عزت کا مطالبہ
اداکارہ نے کہا کہ آپ آرٹ کا مطالبہ نہیں کرسکتے اور احترام کی پیشکش نہیں کرسکتے۔ کسی بھی آرٹسٹ کو ایسے ماحول میں پرفارم نہیں کرنا چاہیے جہاں خطرہ ہو اور عزت نہ دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے افغان فورسز کی جارحیت ناکام بنا دی،پاک فوج کی موثر کارروائی
ہجوم کی ذمہ داری
انہوں نے مزید لکھا کہ گلوکار طلحہ انجم سٹیج پر جچتا ہے نہ کہ میدان جنگ میں، ہجوم کو ذمہ دار رکھیں، فنکار کو نہیں۔ اگر ہم اپنے آرٹسٹ کو محفوظ نہیں بنائیں گے تو ہم اس کے مستحق نہیں۔
ایک آرٹسٹ کے طور پر عزت
اداکارہ نے اپنی سٹوری میں مزید لکھا کہ طلحہ انجم ایک آرٹسٹ ہے نہ کہ کوئی ٹارگٹ، ایک مشہور شخصیت کو کچھ عزت دو۔








