خطے میں کشیدگی، بحرین نے تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں میں ریموٹ ورک پالیسی نافذ کردی

بحرین میں ریموٹ ورک پالیسی کا نفاذ
منامہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران پر امریکی حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھنے پر بحرین نے تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں میں ریموٹ ورک پالیسی نافذ کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ہنی مون پر اختلاف، سسر نے داماد پر تیزاب پھینک دیا
سرکاری ملازمین کی تعداد
بحرین سول سروس بیورو حکام نے اعلان کیا ہے کہ 70 فیصد سرکاری ملازمین گھر سے کام کریں گے جبکہ تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز کا اہتمام کریں گے۔
خصوصی ہنگامی خدمات
سول سروس بیورو حکام کا کہنا ہے کہ ہنگامی خدمات اور مخصوص شعبے فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ عوامی تحفظ کے پیش نظر ریموٹ ورک کا اعلان کیا گیا ہے۔