سفارتکاری کے دروازے ہمیشہ کھلے رہنے چاہئیں لیکن ابھی اس کا وقت نہیں، جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور جواب دیں گے، ایرانی وزیرخارجہ

عباس عراقچی کا بیان

استنبول(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سفارتکاری کے دروازے ہمیشہ کھلے رہنے چاہئیں لیکن ابھی اس کا وقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور جواب دیں گے۔ ایران سے سفارتکاری کی طرف واپسی کا مطالبہ کرنا غیرمتعلقہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں فورم آف امبڈسمن کا 30ویں اجلاس، وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی شرکت

امریکی حملوں پر ردعمل

استنبول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عراقچی نے کہا کہ ایران کی پرامن ایٹمی تنصیبات پر امریکا کے جارحانہ حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ اسرائیل کی نسل کش حکومت نے ایک بار پھر اپنے عزائم دکھا دیئے ہیں۔ امریکی حملے بین الاقوامی قانون کے خلاف ہیں، اور تہران اپنی خودمختاری اور عوام کا دفاع جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اس وعدے پر انتخاب جیتے تھے کہ وہ مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں جنگوں میں حصہ نہیں لیں گے۔ ہم بین الاقوامی ایٹمی پھیلاؤ کی تنظیم سے فوراً تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آرٹیکل 63 اے تشریح سے متعلق نظرثانی درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری

اقوام متحدہ سے مطالبات

عباس عراقچی نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہیں، اور آئی اے ای اے سے بھی فوری اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے نہ صرف ایران کو دھوکے میں رکھا بلکہ اپنی قوم کو بھی دھوکا دیا ہے۔ دنیا کو یاد رکھنا چاہئے کہ یہ امریکا ہی تھا جس نے امن مذاکرات کے دوران حملہ کیا اور سفارتکاری کا قتل کیا۔ امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں، اور تہران اپنی سلامتی اور مفادات کے دفاع کیلئے تمام اختیارات محفوظ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے 10 کروڑ کا فنڈ مختص کریں گے: وزیر تعلیم پنجاب

جواب دینے کا حق

ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔ عراقچی نے کہا کہ ایران کو سفارتکاری کی طرف جانے کا کہنا بے معنی ہے، اور بیان کیا کہ ہمارے ملک پر حملہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے دکھایا ہے کہ ان کی نظر میں اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی کوئی اہمیت نہیں۔ امریکا سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے اور اس نے عالمی امن کو نقصان پہنچایا ہے۔ ہم بین الاقوامی ایٹمی عدم پھیلاؤ کی تنظیم سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ایرانی خودمختاری کا دفاع

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کا چارٹر ایران کو جوابی کارروائی کا اختیار دیتا ہے۔ ہم اپنی آزادی اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ دنیا کو یاد رکھنا چاہئے کہ امریکا نے سفارتکاری کا انکار کیا ہے اور خطرناک عسکری کارروائی کی، اب نتائج کی ذمہ داری امریکا پر ہوگی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...