ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ سیل قائم، عوامی شکایات کے ازالے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی: وزیر اعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ مریم نواز کا عوامی تحفظ کا عزم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوام کے تحفظ اور آسانیاں پیدا کرنے کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کا عزم غیر متزلزل ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میں ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان یوتھ موومنٹ پہلی تنظیم تھی جس نے قرأت کے مقابلوں کا آغاز کیا، ماہ رمضان میں سلسلہ شروع کیا گیا آگے جا کر مقابلوں نے روایت پکڑ لی۔
ہیلپ لائن 1124 کا قیام
محکمہ جیل، سول ڈیفنس، ہائی وے پٹرول اور سیکیورٹی کمپنیز سے متعلق شکایت کے ازالے کے لیے خصوصی ہیلپ لائن 1124 قائم کی گئی ہے۔ عوام محکمہ جیل، شہری دفاع، ہائی وے پٹرول اور سیکیورٹی کمپنی سے متعلق رہنمائی یا شکایت کی صورت میں 1124 پر کال کرسکتے ہیں۔ ناکافی خدمات یا کسی مشکوک اشیاء نظر آنے پر بھی ہیلپ لائن 1124 پر اطلاع فراہم کرنے کی سہولت موجود ہے۔
پنجاب ہائی وے پٹرول کی خدمات
پنجاب کی بڑی شاہراؤں پر دوران سفر مدد یا رہنمائی کے لیے پنجاب ہائی وے پٹرول سے رابطہ کا سسٹم قائم کردیا گیا ہے۔ مسافر گاڑی کی خرابی، ڈکیتی یا کسی بھی ہنگامی صورت میں مدد کے لیے 1124 پر کال کر سکتے ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں اوورلوڈنگ اور غیر محتاط ڈرائیونگ کی اطلاع پر فوری کارروائی کی جائے گی۔ مسافر طبی امداد کے لیے بھی ہیلپ لائن پر کال کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ آج، تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی توقع
شکایات کا ازالہ اور قانونی حقوق
ہیلپ لائن پر کال کرنے کی صورت میں ہائی وے پٹرولنگ سٹاف کے نامناسب رویہ کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔ 1124 پر قیدیوں سے ملاقات یا ضروری سامان کی فراہمی میں دشواری کی صورت میں شکایت کا اندراج ممکن ہوگا۔ جیل کے عملہ کے نامناسب رویے اور رشوت طلب کرنے پر بھی 1124 پر شکایت کی جا سکتی ہے۔ سیکیورٹی گارڈز یا سیکورٹی کمپنیز کے حوالے سے ہیلپ لائن پر شکایات کا ازالہ فوری طور پر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کرم کیلئے ادویات کی دوسری کھیپ بھی روانہ، سیاست نہیں خدمت کا وقت ہے، عوام مشکل میں ہیں دعا ہے حالات جلد نارمل ہوں :مریم نواز
دیگر شکایات اور حفاظتی تدابیر
ایل پی جی گیس کی غیر قانونی فروخت یا منتقلی پر بھی ہیلپ لائن 1124 پر شکایت کا ازالہ ہوگا۔ ملٹی سٹوریج بلڈنگ میں ایمرجنسی اخراج کا نظام نہ ہونے پر بھی ہیلپ لائن پر اطلاع دی جا سکتی ہے۔ پٹرول پمپ یا گیس سٹیشن پر آگ بجھانے کے ضروری انتظامات نہ ہونے کی صورت میں محکمہ داخلہ کی ہیلپ لائن سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
وزیراعلیٰ کا عزم
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہمارا عزم ہے۔ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور خدمت کے لئے میں اور میری ٹیم پرعزم ہیں۔ عوامی شکایات کے ازالے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پنجاب کی شاہراؤں پر محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے ہائی وے پٹرول کو نئے سرے سے فعال کیا جا رہا ہے۔ قیدیوں کے قانونی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔