اسرائیل کا ایران کے شہر یزد پر حملے کا دعویٰ، ٹارگٹ کیا تھا؟ جانیے

اسرائیل کا ایرانی شہر یزد پر حملے کا دعویٰ
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے پہلی بار ایرانی شہر یزد پر حملے کا دعویٰ کیا ہے اور ٹارگٹ کیا تھا یہ بھی بتایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کا پنجاب میں چکن کے نرخ بڑھنے پر اظہار برہمی، سبزیوں کے حوالے سے بھی اہم احکامات جاری
اسرائیلی فوج کی اطلاع
اسرائیلی فوج کے مطابق ایران میں اصفہان، بوشہر، اہواز اور یزد میں میزائل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
فضائی حملوں کی تفصیلات
’’جنگ‘‘ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے 30 طیاروں نے آج ایران میں درجنوں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ اس سے قبل ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ جنوبی شہر بوشہر میں زور دار دھماکا سنا گیا ہے۔