پاکستان، چین اور روس کی حمایت سے ایران کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا اجلاس طلب
ایران کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ایران کی درخواست پر بلایا گیا ہے، پاکستان نے اس درخواست کی حمایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیگم رعنا لیاقت علی خان کو حقوق نسواں کی اولین علم بردار کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائیگا: محفوظ النبی خان
چین اور روس کی حمایت
ایران کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے متعلقہ درخواست کو چین اور روس کی بھی حمایت حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں 9 اعلیٰ فوجی افسران اور 10 حکومتی شخصیات کو کرپشن کرنے پر برطرف کردیا گیا
ایرانی وزیرِ خارجہ سے ملاقات
اس سے قبل اسحاق ڈار نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس کی سائیڈ لائن میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔اسحاق ڈار نے میڈیا کو بتایا کہ اپنے عزیز بھائی ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، انہوں نے بدلتی علاقائی صورتِ حال پر ایران کا نقطہ نظر بتایا ہے۔
پاکستان کا ایران کی حمایت میں بیان
انہوں نے کہا کہ دورانِ گفتگو ایران پر اسرائیل کے بلاجواز اور غیر قانونی حملوں کی پاکستان کی شدید مذمت کا اعادہ کیا۔اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے ایران کے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی اور یواین چارٹر کے تحت ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، دفاع کےحق کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔








