ہمارا ایٹمی پروگرام پرامن ہے، امریکہ اور اسرائیل جنگ کو علاقے میں پھیلانا چاہتے ہیں :رضا امیری مقدم

ایران کے سفیر کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ اسرائیل نے سلامتی کونسل کے 3 ارکان کی مدد سے ہم پر حملہ کیا۔ ہمارا ایٹمی پروگرام پرامن ہے، امریکہ اور اسرائیل جنگ کو علاقے میں پھیلانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف کالم نگار، صحافی، پروفیسر توفیق بٹ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام، خدمات لازوال ہیں: رام کمار تولانی
پریس کانفرنس میں اظہار خیال
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران رضا امیری مقدم نے کہا کہ پاکستان کے صدر اور وزیرِ اعظم نے ایران پر حملوں کی مذمت کی ہے، پاکستان کی حکومت کی سپورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان کی سیاسی شخصیات، میڈیا اور سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔15 جون کو عمان میں امریکا کے ساتھ مذاکرات طے تھے، 13 جون کو اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا، اسرائیلی حملے میں شہری آبادی اور ہمارے کمانڈروں کو شہید کیا گیا، یہ حملہ سلامتی کونسل کے 3 ارکان کی مدد سے کیا گیا۔ امریکی صدر نے اپنے انتخاب کے 2 ماہ کے اندر متعدد جرائم کیے، ہم لمبے عرصے تک یہ جنگ اپنے وسائل کے مطابق لڑنے کے لیے تیار ہیں، ہم نے کسی سے فوجی امداد کی درخواست نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: ذہین افراد: ہمیشہ پرسکون اور ذہنی تناؤ سے پاک
این پی ٹی معاہدے اور امریکی صدر
’’جنگ‘‘ کے مطابق ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ اسرائیل این پی ٹی کے کسی معاہدے کا دستخط کنندہ نہیں، ہم این پی ٹی کے دستخط کنندہ ہیں، ہم پر آئی اے ای اے کی سخت نگرانی ہے۔ اگر مسلم دنیا نے مدد کرنا ہوتی تو وہ غزہ کے مظلوموں کی کرتے، امریکہ اور اسرائیل چاہتے ہیں کہ وہ اس جنگ کو اس علاقے میں پھیلا دیں۔ ہماری پہلی ترجیح ہے کہ اس جنگ میں اسلامی ممالک کو نہ گھسیٹا جائے، ہر امریکی صدر پہلے رجیم چینج کی بات کرتا ہے پھر ہم سے مذاکرات کرتا ہے۔
ایٹمی پروگرام کا دفاع
رضا امیری مقدم نے کہا کہ آئی اے ای اے نے 15 بار تصدیق کی ہے کہ ہمارا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے، ہمارے سپریم لیڈر کہہ چکے ہیں کہ ہمارا ایٹمی پروگرام پرامن ہے۔ ہم اقوامِ متحدہ کے چارٹر آرٹیکل 51 کے تحت اپنے حق کا دفاع استعمال کریں گے، امریکا ہم سے ہزاروں کلو میٹر دور ہے مگر ہم امریکہ کو نقصان پہنچائیں گے۔