ایٹمی تنصیبات پر حملے قابل مذمت، امن کو راستہ نہ دیا تو تباہی ہوگی: رافیل گروسی

ایٹمی تنصیبات پر حملوں کی مخالفت
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ آئی اے ای اے رافیل گروسی نے کہا کہ ایٹمی تنصیبات پر حملے کے شدید مخالف ہیں، امن کو راستہ نہ دیا گیا تو تباہی و بربادی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے پاکستان کی بڑی مدد کرتے ہوئے 10 پاکستانیوں کو کہاں سے چھڑا لیا ؟ اہم خبر
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سربراہ آئی اے ای اے رافیل گروسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی عدم پھیلاؤ کا عالمی نظام موجودہ حالات میں منہدم ہو سکتا ہے، تمام فریقین سے ایٹمی تنصیبات کے تحفظ پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج اور راستوں کی بندش کے باعث ملکی و غیرملکی پروازیں منسوخ
ایرانی جوہری تنصیبات کا معائنہ
رافیل گروسی کا کہنا تھاکہ آئی اے ای اے فردو کے مقام پر نقصانات کی تصدیق کرنے کی پوزیشن میں نہیں، ایرانی جوہری تنصیبات کا معائنہ ممکن ہے، آئی اے ای اے اپنے نمائندے بھیجنے کیلئے تیار ہے، نطنز کے مقام پر نیو کلیئر پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
امن اور مذاکرات کا موقع
سربراہ آئی اے ای اے کا مزید کہنا تھا کہ اصفہان میں امریکی حملے میں ملحقہ عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جتنے ایٹمی ہتھیار ہوں گے ہم اتنے ہی غیر محفوظ ہیں، اب بھی امن اور مذاکرات کو موقع دیا جا سکتا ہے۔