امریکی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ

ایران میں امریکی فضائی حملے
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران میں امریکی فضائی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے توانائی کی فراہمی میں ممکنہ خلل کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جاوید شیخ اور شان شاہد گرل فرینڈز بنانے کے مقابلے میں مجھ سے ہمیشہ ہار جاتے تھے ، ہدایتکار سید نور کا اعتراف
تیل کی قیمتوں میں اضافہ
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، کاروباری دن کے آغاز پر برینٹ آئل اور امریکی خام تیل (WTI) دونوں کی قیمتیں 4 فیصد سے زائد بڑھ گئیں، جو جنوری کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ بعد ازاں ان قیمتوں میں کچھ کمی آئی، اور پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً صبح 5:30 بجے برینٹ کی قیمت 2.2 فیصد اضافے کے ساتھ 79.20 ڈالر فی بیرل اور WTI کی قیمت 2.1 فیصد اضافے کے ساتھ 75.98 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی جیلوں میں ڈے کیئر سینٹرز بنانے کا فیصلہ
مستقبل میں قیمتوں کا اندازہ
جاپانی مالیاتی ادارے MUFG کے ماہرین نے اے ایف پی کو بتایا کہ جنگ کے نتائج اور اس کے دورانیے کی غیر یقینی صورتحال مستقبل میں تیل کی قیمتوں میں 10 ڈالر فی بیرل تک اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔
ایران کی تیل پیداوار
یاد رہے کہ ایران دنیا کا نواں سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک ہے، جو یومیہ تقریباً 3.3 ملین بیرل تیل پیدا کرتا ہے، جس کا تقریباً نصف برآمد جبکہ باقی ملک کے اندر استعمال ہوتا ہے۔